اسلام آباد: حکومت نے منی لانڈرنگ کیسز چلانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پرائیویٹ ملکی اور غیر ملکی ایجنسیوں اور قانونی ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی باقی 3 شرائط کو پورا کرنے کی کوشش، حکومت نے منی لانڈرنگ کیسز چلانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ۔پرائیویٹ ملکی اور غیر ملکی ایجنسیوں اور قانونی ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی۔
ایکسپورٹ ،امپورٹ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات تخریبی فنانس میں استعمال ہونے پر مقدمات قائم کیے جائیں گے۔ مقدمات چلانے کے لیے قانونی ماہرین کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران کی خدمات بھی لی جائیں گی۔
کیسوں کو چلانے کے لیے ایک مرکزی اثاثہ ریکوری آفس بنایا جائے گا۔اینٹی نارکوٹکس فورس ،کسٹم،آئی آر ایس،ایف آئی اے اور نیب کے افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ضبط شدہ مال کی نگرانی کے لیے الگ سے عملہ متعین کیا جائے گا۔
نیب اور ایف آئی اے کی رہنمائی کے لیے لاآفیسرز مقرر کیے جائیں گے۔ پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کے لیے مارکیٹ سے ایجنسیوں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کو آئندہ ماہ رپورٹ کرے گا۔
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 10 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 6 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 5 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 9 hours ago
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 8 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 10 hours ago
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 8 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 7 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 11 hours ago
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 10 hours ago
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 7 hours ago
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 8 hours ago