حکومت کا عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ
لاہور : پنجاب حکومت نے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عید کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرایا جائے گا۔
جی این این کے مطابق یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔اس اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی۔
وزیر قانون نے ہدایت کی ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسیمین راشد کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ وباء پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضرورری ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید78افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار993ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61ہزار 473ہو گئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ19ہزار365ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 058افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92ہزار 644ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار742 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 24ہزار484ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3615افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار447کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 248مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار200جبکہ اموات کی تعداد715تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 388افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار945ہوچکی ہے جبکہ 508افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4824فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 9 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 10 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 گھنٹے قبل