جی این این سوشل

تجارت

کراچی میں چکن کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کراچی : ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مرغی کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں  چکن کی قیمتوں نے  تمام ریکارڈ توڑ دیے
کراچی میں چکن کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  چکن کی قیمتوں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ، کراچی میں مرغی کا گوشت 580 روپے  تک  فروخت ہورہا ہے جبکہ بغیر ہڈی کے گوشت  720 روپے سے زائد فروخت ہورہا ہے۔ شہر میں چکن کی کم سے کم قیمت 420 روپے فی کلو ہے، واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا کی مارکیٹ میں چکن 580 روپے فی کلودستیاب جبکہ برنس روڈ کی مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلوہوگیا۔

خیال رہے کہ سرکاری طور زندہ مرغی 138 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 214 روپے مقرر کی گئی ہے۔شہری ضرورت کے تحت مہنگے داموں مرغی کا گوشش خریدنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی 480 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔مرغی فروشوں کا موقف ہے کہ برائیلر مرغی پنجاب سے مہنگی آ رہی ہے، ہم سستا فروخت نہیں کرسکتے۔ پنجاب کے شہر  لاہور میں   بھی مرغی کے گوشت کی قیمت انتظامیہ کنٹرول کرنےمیں ناکام رہی  ہے اور  تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں22روپے  تک کا اضافہ ہو اہے ۔

 

 

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

آرسنل کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 80 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 79 جبکہ لیور پول کی ٹیموں کے 75 پوائنٹس ہیں۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 14 ٹیمیں 35،35 میچز کھیل چکی ہیں۔آرسنل کی ٹیم 35 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 25 میں فتح جبکہ 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سب سے زیادہ 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے 34 میچز کھیلے ہیں جن میں وہ 24 میچ جیت چکی ہے اور اس کی تین میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈرا ہوگئے تھے،یہ ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔لیور پول کی ٹیم کے 75 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔

اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 35 میچز کھیل کر 20جیتے ہیں جبکہ اس کو 8میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ ٹیم 67پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم کے 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 54 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 53پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 49 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں کے 48،48 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈپٹی کمشنر شرقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کو بھی کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،اس سے قبل کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے جے یو آئی ف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، عوام نورانی سگنل سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں،یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت موڑ دیا جائے گا، جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت سے آئندہ 3 سالوں میں سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہونے کا اندیشہ

اے آئی سے نہ صرف لوگوں کے کام کرنے کے طریقے تبدیل ہو جائیں گے بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ لوگوں کی جگہ لے لیں، پروفیشنل بزنس منیجر نجلا نجم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصنوعی ذہانت سے آئندہ 3 سالوں میں سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہونے کا اندیشہ

ین الاقوامی مشاورتی ماہرین نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے آئندہ 3 سالوں میں سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثر ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مشاورتی کاروباری کمپنی کی پروفیشنل بزنس منیجر نجلا نجم نے کہا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اے آئی سے نہ صرف لوگوں کے کام کرنے کے طریقے تبدیل ہو جائیں گے بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ لوگوں کی جگہ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسی ملازمتیں جو تخلیقی کام سے متعلق ہیں مصنوعی ذہانت 80 فیصد انہیں متاثر کر سکتی ہے جبکہ 53 فیصد ایگزیکٹوز کی پوسٹوں کو اے آئی سے خطرہ لاحق ہے، آئندہ تین برسوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے پیداواری سیکٹر میں 10 سے 30 فیصد تک اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشرق وسطٰی میں ملازمین دیگر ممالک کی نسبت پیداواری امور سے وابستہ ہیں تاہم یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ ادارے اپنے ملازمین کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے انہیں تربیت فراہم کریں گے۔

مصنوعی ذہانت سے متاثر ہونے والوں میں بڑی تعداد 90 کی دہائی سے21 ویں صدی کے لوگوں کی ہو گی جن کے روزگار کو خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عالمی کنسلٹنسی فرم کے مشرق و سطیٰ کے امور کے ڈائریکٹر اولیفر نے کہا کہ آئندہ تبدیل ہونے والے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ مملکت میں 3برسوں کے دوران 17 فیصد روزگار مصنوعی ذہانت کی نذر ہو جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll