عرب وزرائے خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ
شہریوں کو نشانہ بنانے پر فریقین کی مذمت کرتے ہیں، عرب لیگ


عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قاہرہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر عرب وزرائے خارجہ نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر فریقین کی مذمت کرتے ہیں، اجلاس میں فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کی کوششوں کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا۔
عرب لیگ کے معاون سیکریٹری جنرل حسام زکی نے اجلاس کے اختتام پر بارہ دفعات پر مشتمل قرارداد جاری کی جس میں کہا گیا کہ غزہ کے خلاف جنگ فورا بند کی جائے اور تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں۔
جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا گیا کہ وہ جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدام کرے۔
عرب وزرائے خارجہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے، انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ غزہ پٹی کا پانی اور بجلی منقطع کرنے سے متعلق اسرائیلی فیصلے کو منسوخ کرنے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی پر ان کی حمایت کی اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اجلاس مسلسل جاری رہے گا۔
عرب وزرائے خارجہ نے اسرائیل اور حماس کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس نے غریب اور گنجان آباد ساحلی علاقوں میں خوراک، ایندھن اور انسائی امداد کی فوری ترسیل کا بھی مطالبہ کیا۔ عرب وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ’وہ غزہ کو بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع کرنے کے اپنے غیر منصفانہ فیصلے پر نظر ثانی کرے‘۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا جنگ اور جارحیت بند کی جائے اور غزہ پٹی کے باشندوں کو بنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 21 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک گھنٹہ قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل


