Advertisement
پاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بری

اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں، نیب پراسیکیوٹر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 23rd 2023, 7:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بری

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو باعزت بری کردیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں، کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب پراسیکیوٹر جنرل افضل قریشی اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دیں۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیئے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے۔ اس پر عدالت نے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنانے ہوئے اسحاق ڈار کو باعزت بری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی درخواست پر 28 جولائی 2017 کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی میں اضافے کے حوالے سے ان کے 16 اثاثہ جات کی تفتیش کی تھی اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس میں دفعہ 14 سی لگائی گئی تھی جس کی تصدیق ہونے کے بعد 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے نام پر یا ان پر انحصار کرنے والے افراد کے نام پر اثاثے اور مالی فوائد حاصل کر رکھے ہیں، جن کی مالیت 83 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔

عدالت نے اسحٰق ڈار کو مذکورہ کیس میں ٹرائل میں پیش ہونے سے ناکامی پر 11 دسمبر 2017 کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ گزشتہ سال اسحاق ڈار نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد اسحاق ڈار وزیر خزانہ بن گئے تھے۔

Advertisement
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 17 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 20 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 19 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement