ایران اور اس کے پراکسی اس تنازعے کو وسیع کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ اس کو روکنے کے لیے جو کچھ کرسکتا ہے وہ کرے گا


امریکا کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نےخبر دار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازع کا باعث بن سکتی ہے اور کہا ہے کہ اگر اس کے فوجیوں پر حملہ کیا گیا تو امریکا جوابی کارروائی کرے گا، ایران اور اس کے پراکسی اس تنازعے کو وسیع کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ اس کو روکنے کے لیے جو کچھ کرسکتا ہے وہ کرے گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی گروپ یا کوئی ملک اس تنازع کو وسیع کرنے اور اس انتہائی بدقسمتی کی صورت حال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔ ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور مناسب کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ایرانی پراکسیز کے امکان پر تشویش ہے، جو ہمارے اپنے اہلکاروں، اپنے ہی لوگوں کے خلاف ان کے حملوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر اقدام کر رہے ہیں کہ ہم ان کا دفاع کر سکیں اور اگر ضروری ہو تو فیصلہ کن جواب دیں ۔خطے سے امریکی اہلکاروں کے انخلا کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا مزید کشیدگی نہیں چاہتا لیکن اگر کوئ اور کشیدگی میں اضافہ چاہتا ہے تو امریکا اس کو جواب دینے کےلئے تیار ہے۔
این بی سی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے اس اندیشہ کا اظہار کیا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کی طرف سے ہماری افواج اور ہمارے اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے کہ ہمارے لوگوں کا مؤثر طریقے سے دفاع کیا جا سکے اور اگر ہمیں ضرورت ہو تو فیصلہ کن جواب دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے موجود صورتحال کو بحال نہیں کرنا چاہتا، وہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ پر حکومت نہیں کرنا چاہتا تھا اس صورت حال میں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ حماس اسرائیل کے خلاف ایسی کارروائی دوبارہ نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔ دونوں امریکی وزرا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اسے دوبارہ 7 اکتوبر جیسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے گا لیکن لیکن وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن نے تسلیم کیا کہ اسرائیل کے لیے یہ مشکل ہو گا۔

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید،کیتھولک چرچ پر بھی بمباری
- 22 منٹ قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل