نگران وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چینی سرمایہ کاری سے ہماری اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی


وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین کے نجی ادارے صنعتوں کی منتقلی اور زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تیز تعاون پر توجہ دیتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کریںگے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چینی سرمایہ کاری سے ہماری اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
چینی قیادت سے اپنی بات چیت کو انتہائی مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی اور سدابہار تذویراتی شراکت داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملک اپنے روابط کو مزید فروغ دینا اور ان تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم مشاورت تعاون اور رابطے کے تین افسروں کے ساتھ چین سے واپس لوٹے ہیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر خصوصی توجہ دیںگے۔
وزیراعظم نے کہاکہ چین کے دورے کے دوران 20معاہدوں پر دستخط کئے گئے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 20 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 21 hours ago

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 19 hours ago

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- a day ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 17 hours ago

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 19 hours ago

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 18 hours ago

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 16 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 16 hours ago

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 20 hours ago









