اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ اورنمازیوں پر بہیمانہ اسرائیلی حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے اور رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ اورنمازیوں پر بہیمانہ اسرائیلی حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غزہ سمیت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملے انسانیت اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے،غزہ میں عبادت کرتے مسلمانوں پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اورترکی کا مسئلہ فلسطین کے لیے مل کرکام کرنے پراتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ مل کرمسئلہ فلسطین کوعالمی سطح پراٹھائیں گے۔علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لیے ترکی کے کردارکوسراہتے ہیں،افغان امن عمل اورفوجوں کے انخلاء پرترکی کی کوششوں کے معترف ہیں۔
ٹیلی فونک گفتگو میں پاک ترک دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 8 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 4 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 4 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 4 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 8 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 7 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 9 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 4 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 8 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 7 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 9 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 6 hours ago









