کارروائیوں کے دوران قلقیلیہ شہر پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی


مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ بدھ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں تازہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قلقیلیہ شہر پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں اور اس دوران فوج نے براہ راست اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جبکہ اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کے قبرستان کے قریب ایک جگہ کو دو میزائلوں سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائلی فوج کے حملوں میں جنین میں تین اور قلقیلیہ میں ایک فلسطینی شہید ہوا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نےمہاجرین کیمپ پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا، جس سے جھڑپیں شروع ہوئیں،چھاپے مار کارروائیوں کے ساتھ ہی جینین شہر کے کئی محلوں میں بجلی کی بندش تھی۔

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 15 گھنٹے قبل

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
- 44 منٹ قبل

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 2 گھنٹے قبل

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 15 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 12 گھنٹے قبل

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل