اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر میں اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے ،اللہ رب العزت ہمارے روزوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ مبارک میں قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی نے ہمیں صبر و شکر اور اپنے نفس اور ضروریات پر قابو پانے کی عملی تربیت سے گزارا ہے، اس کا مقصد ہمارے اندر دوسروں کی تکالیف، بھوک اور پریشانی کا احساس پیدا کرنا ہے یہ احساس اور دوسروں کا درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہوتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہی ریاست مدینہ کا خاصہ تھا جو ہمارا رول ماڈل ہے، ہمیں چاہئیے کہ ہم پورا سال اس جذبے کو ساتھ لے کر چلیں اور معاشرے کو انسانی دوست بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اس وقت کورونا وباء کی تیسری لہر سے نبردآزما ہیں میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل طریقے سے عمل پیرا ہوں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہے اور سنت رسول ﷺبھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سال عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے ارد گرد بسنے والے بے کس و بے سہارا افراد جو کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ان کے خاندانوں کا بھی خیال رکھیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہماری قوم کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے اور ہمارے ملک کو آفات سے محفوظ رکھے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں مسلمان عید سادگی اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ منا رہے ہیں۔

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 39 minutes ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 3 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 4 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 4 hours ago

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 4 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 2 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 6 hours ago

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 6 hours ago

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 6 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 2 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 3 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 3 hours ago