Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کی اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو عید کی دلی مبارک پیش کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 13th 2021, 8:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں عید کی دلی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ضرورت مندوں اورمحتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو اپنائیں۔ صدر مملکت کے ٹوئٹر ہینڈل  سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس عید پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مصافہ اور معانقہ سے گریز کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔صدر مملکت نے اس امر پر زور دیاکہ کورونا کے سبب معاشی تنگ دستی کے شکار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ دعا کی جائے  کہ وہ ہمیں اس وبا کی ہولناکیوں سے محفوظ فرمائے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے بھی  عیدالفطرپرقوم کےنام پیغام میں کہاکہ اللہ رب العزت سےدعاگوہیں کہ وہ ہماری عبادتوں کوقبول فرمائے،قوم کومتحدہوکراوراحتیاطی تدابیرپرعمل کرکےکوروناکامقابلہ کرنا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کاکہنا تھا کہ عیدکی خوشیوں میں اپنا،گردونواح کےلوگوں کا خیال رکھیں ،بلاضرورت گھروں سےباہرنہ نکلیں،اللہ تعالیٰ پوری دنیاکواس آزمائش سےنکالے ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں مسلمان عید سادگی اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ منا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement