Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں کورونا سے مزید 126 اموات، 3ہزار 265 کیسزرپورٹ

اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے 126 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3265 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 13th 2021, 8:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید126افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار336ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ70ہزار 703ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.35فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ23ہزار 314ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 267افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 95ہزار 483ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 778 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 25ہزار914ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3697افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار728کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 255مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار725جبکہ اموات کی تعداد722تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 410افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار129ہوچکی ہے جبکہ 476افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  4623افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 76 ہزار315مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط  میں  نرمی کردی

بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی

  • 13 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب

حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب

  • 12 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے  ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

  • 12 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی  بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ

لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا

  • 33 منٹ قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

  • 11 گھنٹے قبل
کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے  شروع

کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے شروع

  • ایک گھنٹہ قبل
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی

فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف

افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف

  • 2 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement