غزہ : عیدالفطرکےتہوارکے موقع پر بھی غزہ کی پٹی کے رہائشی فلسطینیوں پر اسرائیل کی فضائی بمباری جاری ہے اوراب تک 17 بچوں سمیت 69 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان مسلسل چوتھے روز بھی لڑائی جاری ہے ، اسرائیل کے فضائی حملوں اورودھماکوں نے غزہ شہر کو ہلا کر رکھ دیا ، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر میں ایک عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔، اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کی پٹی میں حماس کی ایک کمانڈ پوسٹ پر حماس کے 16 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں ایک سینئر کمانڈر شامل ہیں ۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور سیکیورٹی عمارتوں پر بمباری کی۔
حماس نے اسرائیلی فوج کی جیپ کو ٹینک شکن میزائل سےتباہ کر دیا، صہیونی فوجی سمیت 6 یہودی ہلاک ہوچکے ہیں۔یہودی آبادیوں میں خوف و ہراس کا راج ہے۔ فلسطینیوں کے حملوں کے خوف نے نیندیں اڑادی ہیں، مزاحمتی تنظیموں کے راکٹ اسرائیلی شہروں پر گرتے رہے۔اب تک 7اسرائیلی مارےگئے ہیں ۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو سے فلسطینیوں کے ساتھ محاذ آرائی فوری ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے رابطہ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعات اور محاذ آرائی کو جلد از جلد ختم کرنےکاکہا ہے ۔ بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین باہمی بمباری میں اضافے کے تناظر میں نیتن یاہو کو دیرپا امن بحال کرنے زور دیا۔
گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینیوں پر حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا ، شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکام نے غزہ میں حماس اور عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کی تعداد اور طاقت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل کے شہر اشکیلون میں فلسطینیوں کے میزائل حملے میں یہودی آبادکار ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں۔ تل ابیب میں بھی اسرائیلی عمار ت پر فلسطینی میزائل لگا، اسرائیل نے تل ابیب ایئر پورٹ کو بند کر دیا۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حماس نے ریڈ لائن کراس کی ہے، حالیہ تصادم کچھ عرصے جاری رہے گا ، اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا اور جو ہم پر حملہ کریں گے انہیں بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔
خیال رہے کہ چند دن قبل اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا تھا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔
واضح رہے کہ سال 2007 میں غزہ کا کنٹرول حماس کے پاس آجانے کے بعد سے اب تک حماس اور اسرائیل تین جنگیں لڑ چکے ہیں، حالیہ جھڑپیں قطر، مصر اور دیگر کی ثالثی کی مدد سے چند روز کے بعد ختم ہوجاتی تھیں.
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 2 days ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 4 days ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 3 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 3 days ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 3 days ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 2 days ago

