ہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھاؤ، ڈاکٹر یاسمین راشد


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چلینج دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھاؤ۔
یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ لیول پلیںگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اس کو آپ الیکشن کے لیے لے آئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
— PTI (@PTIofficial) October 26, 2023
نواز شریف اتنے بہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھاؤ، لیول پلیںگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اسکو آپ الیکشن کے لیے لے…
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا ،یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے
پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے اس موقع پر بات چیت میں کہا کہ جھوٹے کیس میں 6 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ یہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہ رہے ہیں۔ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنا ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے۔ جن کیسز میں گرفتار کیا گیا اس وقت میں گھر پر تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات میں ڈاکٹر یاسیمن راشد، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کردی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 19 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل





