مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل کے قیام سے ممکن ہے، ترجمان دفتر خارجہ
فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں، ممتاز زہرہ بلوچ


مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک محفوظ، قابل عمل، متصل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے نافذ کردہ اقدامات کو بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی نوعیت کو تبدیل کرنے کی صریح غیر قانونی کوششوں کے ساتھ نقل کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی طرح جموں و کشمیر کے عوام بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں جو ان کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتی ہیں۔ نوآبادیاتی ماضی سے وابستہ جڑیں مسئلہ فلسطین کی طرح تنازعہ جموں و کشمیر سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کل جنوبی ایشیا کی تاریخ کے ایک سیاہ دن کے 76 سال مکمل ہوجائیں گے، بھارتی قابض افواج نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر میں اپنا غاصبانہ تسلط جمایا، اس طرح کشمیری عوام کیلئے میں ایک تاریک باب کا آغاز ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی سرزمین پر غیر قانونی قبضہ کو کبھی قبول نہیں کیا ہے اور نہ ہی بھارت کی طرف سے انہیں طاقت کے ذریعے دبانے اور انہیں اپنی ہی سرزمین پر ایک بے اختیار اقلیت میں تبدیل کرنے کی منظم مہم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں کرتے۔
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- 2 hours ago

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 13 hours ago

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- 43 minutes ago

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 13 hours ago

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 16 hours ago

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- 35 minutes ago

ایلون مسک کی امریکا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری
- 2 minutes ago

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 12 hours ago

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- 2 hours ago

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- 39 minutes ago

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 14 hours ago

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 15 hours ago