اس سے جعلی کرنسی نوٹوں کو روکنے میں مدد ملے گی


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی کرنسی نوٹوں کی روک تھام کے لیے پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کی سفارش کردی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کا رجحان عروج پر ہے۔ مارکیٹ میں 1000 روپے کے جعلی کرنسی نوٹ سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں، وہ اے ٹی ایم مشینوں سے بھی نکل رہے ہیں۔
اس موقع پر کمیٹی کے رکن سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5000 روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس سے بہت سی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کمیٹی کو کرنسی نوٹوں کے سیکیورٹی فیچرز کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جعلی کرنسی نوٹوں کو روکنے میں مدد ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ 'مستقبل میں پولیمر کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا منصوبہ ہے'۔

ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق
- 6 منٹ قبل

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 2 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 13 گھنٹے قبل

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 13 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 13 گھنٹے قبل

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 13 گھنٹے قبل

کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط
- ایک گھنٹہ قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ
- 10 منٹ قبل

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 2 گھنٹے قبل