جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف کا کنٹرول لائن کادورہ ،جوانوں کیساتھ نمازِ عید کی ادائیگی

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے فرنٹ لائن پر موجود جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف کا کنٹرول لائن کادورہ ،جوانوں کیساتھ نمازِ عید کی ادائیگی
آرمی چیف کا کنٹرول لائن کادورہ ،جوانوں کیساتھ نمازِ عید کی ادائیگی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، جب کہ پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔سربراہ پاک فوج نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہرممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی ،تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور بہترین اداکار قرار

راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپوربھارت کے بہترین اداکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور بہترین اداکار قرار

جنوبی بھارت کے اداکار فہد فاصل نے اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ 
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران فہد کا کہنا تھا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں، مجھے ایماندار ہونا ہے، میں یہاں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔ کسی چیز کےلیے بدتہذیبی نہیں ہے۔  میرا نہیں خیال کہ لوگ مجھ سے فلم پشپا کےلیے کسی جادو کی امید لگاتے ہیں۔ یہ (پشپا) خالصتاً شراکت داری ہے۔ لہٰذا یہاں میرا کام ہے جو واضح ہے۔  
فہد فاصل کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی امیدیں پریشان نہیں کرتیں، کیونکہ میں اور میرے کئی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ وکی کوشل اس دہائی کی بہترین دریافت ہیں، راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپوربھارت کے بہترین اداکار ہیں۔ لہٰذا میں نہیں جانتا کہ وہ (مداح) مجھ میں کیا دیکھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا آغاز کہاں سے ہوا؟ ایک ریاستی دہشگردی کے ذریعے چیئرمین عمران خان کو اغواء کیا گیا اغواء کرتے وقت وہ رینجرز والے تھے یا ایس ایس جی والے سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کو واپس کرنے کا کہا تھا جو آج تک واپس نہیں کی گئی 9 مئی کے تمام واقعات کی جب عدالتیں سی سی ٹی وی فوٹیج مانگتی ہیں تو کہا جاتا کیمرے خراب تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کاہ کہ عمران خان  نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کا بھی ذکر کیا کہ نگران وزیراعظم جس کا کام انتخابات شفاف کروانا تھا وہ خود انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کررہے ہیں یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، کمشنر راولپنڈی جو پورے ڈویژن کے سربراہ تھے انہوں نے دھاندلی کے حوالے سے انکشافات کئے ہم عدلیہ سے پھر درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے انتخابات متعلقہ کیسوں پر جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے۔ 

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے پر معاملہ حل ہو جائے گا، ابھی پتہ چلا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی ہے، مجھے کچھ نہیں پتہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو اغوا کیا گیا، نومئی واقعات، ظل شاہ قتل کیس، لیٹر بھیجنے والے واقعات پر کیمرے خراب ہوجاتے ہیں، ان کے سی سی ٹی وی کیمرے بیڈ رومز میں صحیح چلتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll