جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ متھیرا کے والد انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع شخصیت اداکارہ و میزبان متھیرا کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ادکارہ متھیرا کے والد انتقال کر گئے
ادکارہ متھیرا کے والد انتقال کر گئے

اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فام انسٹا گرام پر اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

متھیرا کا اپنی پوسٹ میں والد کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرا پہلا پیار، میرا دوست، میرا یقین، میرے والد بہت جلد اوپر چلے گئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ کو بہت مس کر رہی ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ آپ بہتر جگہ پر ہوں گے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mothira M. (@real_mathira)

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آنسووں سے آپ واپس آسکتے تو ابھی آپ زندہ ہوتے لیکن ہمارے پاس زندگی دینے کی کوئی طاقت نہیں ہے، بابا میں آپ سے دوبارہ ملنے تک آپ کے لیے دعائیں کرتی رہوں گی۔

علاقائی

لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں  جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کیلٗے الیکٹرک بس منصوبہ رواں سال میں ہی مکمل کیا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک بیس لاہور کی عوام کیلئے دستیاب ہونگی ۔ 

واضح رہے مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کےپیچھے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کے پچھےہیں۔

گندم بحران پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ گوالمنڈی کی راج کماری کو کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں، ٹک ٹاک کےلئے گندم کی کٹائی کا افتتاح کرنے والی نے کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھا بھی نہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ انتہائی غیر سنجیدہ اور انتہائی غیر ذمہ دار لوگوں کے ہاتھ میں کڑوروں انسانوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار جعلی فارم 47 کے ذریعے دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر باجی نے ٹک ٹاک کے لئے گندم کی کٹائی کا افتتاح تو کیا تھا، اب کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھتی بھی نہیں، نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ راج کماری فسطائیت کی انتہا پر پہنچ گئی ہے، کسان رل رہے ہیں اور ٹک ٹاکر باجی پولیس وردی میں مزے لے رہی ہے، جعلی فارم 47 ہیروئن کو کسانوں کے مسائل کا بالکل ادراک نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی طرف سے تیار کردہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو (CMYI) بائیکس پورٹل طلباء کو 20,000 موٹر سائیکلیں قسطوں پر فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل 72,640 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، موصول ہونے والی درخواستوں میں پیٹرول بائیکس کے لیے 57,366 اور الیکٹرک  بائیکس کے لیے 15,274 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔  رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 تھی، زیادہ درخواستوں کی وجہ سے اور مزید درخواست دہندگان کو موقع دینے  کے لئے آخری تاریخ 1 مئی 2024 تک بڑھا دی گئی تھی  ۔


حکومت پنجاب ڈاؤن پیمنٹ میں اپنا حصہ ڈالے گی اور آسان ماہانہ اقساط پر بائیک پیش کرے گی۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll