فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا۔ عمران خان نے فلسطینی صدر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فلسطینی عوام کی جدوجہدکی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس سہ گفتگو کے دوران فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ظالم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ہونے والے حملے پر مذمت کی اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت سویلین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر فوکس کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حملہ انسانی حقوق اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی ۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے پاکستان کی طرف سے ملنے والی حمایت کا خیر مقدم کیا اور غزہ اور مسجد اقصیٰ پر ہونے والے پر پاکستانی قیادت کے ردعمل اور اس کے بیانات کی تعریف کی۔
فلسطینی صدر نے عمران خان کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ قبل ازیںگزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ترک صدر رجب طیب اردوان اور شاہ سلمان کیساتھ ٹیلیفونک رابطے ہوئے تھے۔ ہے، دونوں رہنماو¿ں نے اسرائیلی حملے رکوانے کےلئے اقوام متحدہ اور اوآئی سی میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 6 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 6 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 6 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- 16 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 14 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل