مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں، تمام مسلمانوں سے التماس ہے کہ وہ ایک روزہ قضا رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے صبر کیا ،وزیر مذہبی امور نے من پسند کمیٹی بنائی رات دیر بتاتے رہے کہ شہادت نہیں ملیں آدھی رات کو عید کا اعلان کردیا گیا مجھے دکھ ہوا اگر میں متوازی اعلان کرتا تو کہا جاتا کہ منصب نہیں رہا تو اس لیے ایسا کہا مسلمان ایک روزے کی قضا رکھیں میں بھی رکھوں گا۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن حفظہ اللہ نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے،
— Umer (@Umer_Ze) May 13, 2021
آج 13 مئی 2021ء بروز جمعرات کے روزے کی قضاء کے حوالے سے اہم اعلان سماعت کریں#لبیک_پرموشن pic.twitter.com/fSt69GV7FI
مفتی منیب نے اپیل کی کہ ایک دن کا اعتکاف بھی کریں جنھیں اٹھنا پڑا اعتکاف سے ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔
ملک میں مذہب کو کنٹرول میں کیا گیا کبھی کبھی کسی وزیر کی جرات نہیں ہوئی کہ کسی میٹنگ میں بیٹھے مسلح افواج کے لیے دعا کرتا ہوں ان کی قربانیاں ہیں۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن صاحب کا نماز عید کے اجتماع سے خطاب کے موقع پر آج 13 مئی بروز جمعرات کے روزے کی قضاء کے حوالے سے انتہائی اہم اعلان#عيد_الفطر pic.twitter.com/VyXZ7PwJEP
— تحریک لبیک پاکستان (@TLPFanAccount) May 13, 2021
یاد رہے آج ملک بھرمیں عیدالفطر مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ملک کے تمام بڑے شہروں اورقصبوں میں کھلے مقامات، مساجد اورعیدگاہوں میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔علماء کرام اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفے پرروشنی ڈالی ۔
کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر،فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت ملک بھرکی مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی جاری ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
ہزاروں روپےاضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- 15 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 10 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے کا تذکرہ
- 15 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈکپ:پاکستان زمبابوے کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

علی ظفر کا البم ’روشنی‘ عالمی اے آئی ویڈیو لہر کا باعث، پاکستانی تخلیق کاروں کی نئی نسل عالمی اسٹیج پر نمایاں
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کی ثقافت اور بسنت کی خوشیوں کا جشن :گلوکار سونو ڈینجرس سونگ ’’آئی بسنت ‘‘کا ٹیزر جاری کردیا
- 15 گھنٹے قبل

فیشن سٹائلسٹ کامی جی کی سالگرہ کی پروقار تقریب،فیشن انڈسٹری سے جڑے بڑے ناموں کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

تیراہ : شدید برف باری، پاک فوج کی متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 9 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش کا بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے سے انکار
- 14 گھنٹے قبل

چونیاں میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف نے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کر دیے
- 15 گھنٹے قبل

کوئٹہ میں سال نو کی پہلی برفباری اور بارش، پنجاب اور خیبر پی کے میں بھی بادل برسنے کو تیار
- 12 گھنٹے قبل










