Advertisement

لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ 'بیلن ڈی اور ' ریکارڈ آٹھویں مرتبہ جیت لیا

پیرس میں منعقد کی گئی تقریب میں میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 31 2023، 3:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ 'بیلن ڈی اور ' ریکارڈ آٹھویں مرتبہ جیت لیا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ 'بیلن ڈی اور ' ریکارڈ آٹھویں مرتبہ جیت لیا۔

پیرس میں منعقد کی گئی تقریب میں میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ میسی کی ارجنٹائن ٹیم کے ساتھی امیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی یاشن ٹرافی جیت لی جبکہ انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کو کوپا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لیونل میسی کا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کو 36 سال  بعد تیسری بار ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار رہا، میسی نےورلڈکپ 2022 میں 7 گول مارے،3 گول میں مدد کی جبکہ  انہوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچوں میں 21 گول اسکور کیے۔

Advertisement
Advertisement