جی این این سوشل

پاکستان

آئی ایم ایف کی وزارت خزانہ سے مختلف اداروں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ طلب

آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران پرانے اعداد وشمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کی وزارت خزانہ سے مختلف اداروں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ طلب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے مختلف اداروں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومتی ملکیتی اداروں کےنقصانات کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک رپورٹ فراہم کرنے کےلئے وقت مانگ لیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران پرانے اعداد وشمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر تے ہوئے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک رپورٹ فراہم کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ آئی ایم ایف وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا۔

آئی ایم ایف حکام پاکستان کے مختلف اداروں کا معائنہ پر کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف مشن نے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو اپنی پہلی جائزہ رپورٹ دینے کا مطالبہ کیا جس پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار جانچ رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار کی رپورٹ جلد مکمل کرکے آئندہ ماہ تک بھجوا دی جائے گی۔

علاقائی

پولیو ورکر ز کی سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت، ڈی سی جیک آباد عہدے سے فارغ

ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو  بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیو ورکر ز کی  سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت، ڈی سی جیک آباد عہدے سے فارغ

جیکب آباد میں پولیو ورکر کے سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کے معاملے پرسندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر جیک آباد ظہور علی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

ظہور علی کو  محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کا اضافی چارج ڈپٹی کمشنر کشمور کندھ کوٹ امیر فضل اویسی کے سپرد کر دیا گیا۔

ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو  بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا،سمیر نور چنا کو سینٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔اسی طرح ایس ایس پی جیکب آباد کا اضافی چارج ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ بشیر بروہی کے سپرد کردیاگیا،

انتظامات میں غفلت پر ڈی ایچ او جیکب آباد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ افسران کو ہٹانے کے چار الگ الگ سے نوٹی فکیشن جاری کردیئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صیہونی فورسز کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری ، 38 فلسطینی شہید

اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہونی فورسز کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری ،  38 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرتے ہوئے مزید 38 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 38 فلسطیی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

دوسری جانب یمن کےحوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثیوں کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے غزہ، لبنان، عراق اور یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کےعزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے رکن ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی مہم رکوانے میں ناکامی کا اعتراف کیا  ہے۔

البانیز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی نسل کشی مہم کا خطرہ بیان کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

آصف مرچنٹ نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

نیویارک :امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

46 سالہ آصف مرچنٹ پر دہشت گردی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم جج نے انہیں مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مرچنٹ کو گزشتہ سال جولائی میں ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔ 

آصف مرچنٹ کے وکیل نے عدالت میں جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی۔ وکیل کے مطابق مرچنٹ کا وزن تقریباً 9 کلوگرام کم ہو گیا ہے۔

اس معاملے پر پراسیکیوٹر سارہ وِنک نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بیورو آف پرزنز سے رابطہ کریں گی کہ مرچنٹ کو مناسب خوراک ملے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll