Advertisement

اسرائیلی وزیر اعظم کا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی سے انکار

غزہ کی جنگ میں ہمارے قیدیوں کی واپسی تک جنگ بندی نہیں ہو گی، نیتن یاہو

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 6th 2023, 7:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی وزیر اعظم کا  ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی سے انکار

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی سے انکار کردیا ہے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ میں ہمارے قیدیوں کی واپسی تک جنگ بندی نہیں ہو گی۔ جنوبی اسرائیل میں ایک فضائی اڈے کے دورہ کے دوران انہوں نے کہا ہم اپنے دشمنوں اور دوستوں کو یکساں طور پر یقین دلاتے ہیں۔ جب تک ہم انہیں شکست نہیں دے دیتے ہم لڑائی جاری رکھیں گے۔

جمعہ کے روز بھی نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی سے قبل ایک عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

نیتن یاہو نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل ایسی عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتا ہے جس میں ہمارے یرغمالیوں کی رہائی شامل نہیں ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق زمین پر اسرائیلی فضائی حملوں نے اتوار کی صبح وسطی غزہ کی پٹی میں ایک پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ فضائی حملے ایک دن بعد ہوئے جب امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر عمل درآمد کرے۔ صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز اشارہ کیا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

واضح رہے غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 9700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی پر تشدد کارروائیوں میں 140 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

Advertisement
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 20 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
Advertisement