Advertisement

عالمی برادری غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ دے، چین

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ ہنگامی خصوصی اجلاس نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 6 2023، 8:50 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی برادری غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ دے، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ دے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں فلسطین اسرائیل جنگ سے جنم لینے والے انسانی المیے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ جنگ میں 11 ہزار سے زیادہ اافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

عالمی برادری کو اس طرح کے سانحات کا تسلسل روکنا چاہیے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ ہنگامی خصوصی اجلاس نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں متعلقہ فریقین سے قانون کے مطابق فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق عام شہریوں ، شہری تنصیبات اور افرادی عملے اور تنصیبات کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا اور ’’دو ریاستی حل‘‘ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ یہ بین الاقوامی برادری کی مضبوط آواز کی عکاسی کرتی ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین فلسطین میں امن کی بحالی کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا اور تنازع میں ثالثی، تناؤ کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو دو ریاستی حل کی راہ پر واپس لانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Advertisement
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 5 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 دن قبل
Advertisement