جی این این سوشل

دنیا

بھارت،نئی دہلی میں فضائی آلودگی کا معاملہ سنگین، گاڑیوں کا استعمال محدود کرنے کا فیصلہ

یہ اصول 2016 سے اب تک کئی مرتبہ لاگو کیا جا چکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت،نئی دہلی میں فضائی آلودگی کا معاملہ سنگین، گاڑیوں کا استعمال محدود کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نئی دہلی: بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آئندہ ہفتے سے شہر میں گاڑیوں کا استعمال محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر برس موسم سرما کے آغاز میں نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہوتا ہے۔

آلودگی کی وجہ کم درجہ حرارت کے دوران دھواں چھوڑتی گاڑیاں، فیکٹریاں اور فصلوں کی باقیات کو لگائی جانے والی آگ سے ا ٹھتا دھواں ہے،عوام نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ریاستی حکومت نے پرائمری سکولوں کی چھٹیاں 10 نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے 13 سے 20 نومبر تک گاڑیوں پر ’آڈ ایون‘ کا اصول نافذ کرے گی جس کے تحت طاق نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو طاق تاریخوں پر سڑکوں پر آنے اور جفت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو جفت تاریخوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

ماحولیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ اصول 2016 سے اب تک کئی مرتبہ لاگو کیا جا چکا ہے لیکن یہ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اتنا مؤثر ثابت نہیں ہوا ۔

پاکستان

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔ یہ دوغلی پالیسی ہے، ان کی کوئی ساکھ نہیں، اپوزیشن لیڈرجب ہمارے ساتھ تھے تو تب بھی ایسی تقاریرکرتے تھے۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر جب تقریر کررہے تھے تو خوشگوار حیرت ہوئی جب کہ اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے ساتھ بھی اسی طرح جذباتی تقریر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ آرٹ سکھادیں کہ ہر پارٹی کے ساتھ مل کر ایسی جذباتی تقریر کروں، بلاول بھٹو نے تجویز پیش کی تھی جس کے نتیجے میں کمیٹی بنائی گئی۔ میں بھی اس کمیٹی کا حصہ بنا اچھی تقاریر ہوئیں، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ماحول دیکھا تو احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا سے آپ نے معافی مانگ لی کیونکہ میڈیا کی آپ کو ضرورت ہے ، پتا نہیں جنرل فیض بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کون سے گانے گارہے ہیں جب کہ یہ ہربات پریوٹرن لیتے ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کا تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں اور یہ اقدام غلط فہمی پیدا کرنے کے مترادف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا  تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے اور یہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

 

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں اور یہ اقدام غلط فہمی پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

فیصلے میں مزید کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارہیں اور الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا ہے، اور اب وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست نمٹائی جاتی ہے اور اس فیصلے پر کوئی مزید وضاحت قبول نہیں کی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عمل میں تاخیر کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ سرٹیفیکیٹس جمع کرانے والے ارکان تحریک انصاف کے ہیں۔

سپریم کورٹ نے نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تسلیم شدہ پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اور اقلیتی ججز نے بھی تحریک انصاف کی قانونی پوزیشن کو تسلیم کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے، لیکن عدالت نے 12 جولائی کے فیصلے کو واضح قرار دیا ۔
سپریم کورٹ کے جاری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کام منسٹریل سے زیادہ نہیں تھا، اور اس کی جانب سے اپنے فرائض سے انکار یا ناکامی کے نتائج ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمع کروائے گئے سرٹیفیکیٹس میں عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل اور بیرسٹر گوہر علی خان کو پارٹی چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا  چین کا سرکاری دورہ

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ اور چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے بھی ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کےمطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملٹری کمیشن اور 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام  کیلئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت  کیلئے  اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll