جی این این سوشل

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعدادشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار100 کیوسک اور اخراج 55 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار300کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک، 14 ہزار300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 700کیوسک اور اخراج40 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزارکیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1518.03 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.056 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1196.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.106 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

تفریح

اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر غیر قانونی طور پر اسٹاک ٹریڈنگ کا کاروبار چلا رہا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

ممبئی:آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر ہزاروں لوگوں سے 2200 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں معروف بھارتی فلم اسٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ جوڑا سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر غیر قانونی طور پر اسٹاک ٹریڈنگ کا کاروبار چلا رہا تھا اور اس طرح ہزاروں لوگوں کو مالیاتی فراڈ کا نشانہ بنایا۔

گرفتاری کے بعد سومی بورا نے ایک ویڈیو پیغام میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فراڈ میں ملوث نہیں ہیں اور ان کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس جوڑے کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔

آسام کے پولیس سربراہ گیانیندر پرتاپ سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "ان کا کھیل اب ختم ہوا ہے۔"

اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید لوگوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی پاکستان کو دو گول سے شکست

پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:   بھارت کی پاکستان کو دو  گول سے شکست

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر چکے ہیں اوربھار ت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ژوب : ڈیرہ  اسماعیل  خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ 

لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll