ن لیگ اور ایم کیو ایم نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا


پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ہاتھ ملا لیے۔
خالد مقبول کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور رانا ثنا اللہ بھی شامل تھے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے ملاقات میں سعد رفیق، پرویز رشید اور بشیر میمن بھی موجود تھے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم وفد میں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی ملاقات میں شامل تھے۔
اس موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی جامع چارٹر تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم اشتراک کے لیے حتمی تجاویز 10 روز میں پیش کریں گی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے خاص طور پر جب انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، آج مسلم لیگ ن اور ایم کیو یم کے مابین طے پایا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ملکر حصہ لیں گے۔ تمام تر معاشی اور قانون امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملکی معاشی صورتحال ہے اس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے ۔جو پارلیمان بنے گی اس کے لئے درپیش مسائل کے حل کے لیے ابھی مل کر بیٹھنا ضروری ہے۔ معاشی مسائل سمیت دیگر تمام مسایل کے حل کے لیے ایک کوئی جماعت اس پوزیشن میں نہیں کہ اس کو حل کیا جائے ۔ہمارے درمیان طے پایا ہے کہ ہم تمام تر معاملات پر امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔اس وقت قومی اتفاقِ رائے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اسے ہماری سیاسی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری کو سمجھا جائے ۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ہم نے اس وقت مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ لئے عمل تیار نہ کیا تو ہم سب کی یہ آخری باری ہے۔ موجودہ بحران سے ہمیں مضبوط سیاسی حکومت ہی نکال سکتی ہے میں ماضی کی بات نہیں کررہا تاہم اس وقت میاں نواز شریف کو سب اس وقت سب مضبوط سیاست دان کہہ رہے ہیں اس وقت پاکستان کو سخت اور مضبوط فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



