جی این این سوشل

صحت

ڈینگی کے وار برقرار، 211 مریضوں میں وائرس کی تصدیق

ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، سیکرٹری ہیلتھ علی جان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈینگی کے وار برقرار،  211  مریضوں میں  وائرس کی تصدیق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 211 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 10ہزار 969 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4785 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 110 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2426 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 12 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1087 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 18 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1002 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 33 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 529 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،نارووال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے سات جبکہ قصور اور شیخوپورہ میں تین تین نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوکاڑہ، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، جھنگ، جہلم اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان سیکرٹری صحت کا مزید کہناہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 181 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 91 مریض زیر علاج ہیں،ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

ٹیکنالوجی

یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ نیا ٹول یوٹیوب کے کنٹینٹ آئی ڈی سسٹم کا ایک حصہ ہے جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اکثر گانوں میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا پتہ لگانا ہے۔

یہ فیچر اے آئی گلوکاروں کی نقل کرنے والی اے آئی آوازوں کو شناخت کرکے صارفین کو الرٹ کرتا ہے۔

اس کا ابتدائی ورژن آئندہ سال جاری کیا جائے گا جس کے بعد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ یہ ٹول ویڈیوز میں موجود ڈیپ فیک چہروں کی بھی شناخت کرے گا جس سے اہم شخصیات اور فنکاروں کو اپنی تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

یوٹیوب کے کریئٹر پراڈکٹس شعبے کے نائب صدر امجد حنیف نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہم اے آئی کے عہد میں صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو  23 سال مکمل

یہ حملے تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو  23 سال مکمل

نیویارک: آج 11 ستمبر کو نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کو 23 سال بیت گئے ہیں۔ اس دن امریکہ کے شہر نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 2مسافر طیاروں سے حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن گئے تھے۔ 

اس کے علاوہ پینٹاگون اور پنسلوینیا میں بھی اسی طرح کے حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملے تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

11 ستمبر 2001 کا دن دنیا کے لیے ایک سیاہ دن تھا۔ اس دن ہونے والے حملوں نے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ان حملوں نے دنیا کے سیاسی، معاشی اور سماجی منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا۔

ان حملوں کے بعد امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کے خلاف جنگ شروع کر دی تھی۔ اس جنگ میں امریکہ نے پاکستان سے بھرپور تعاون حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے افغانستان میں امریکی فوج کو رسد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نائن الیون کے حملوں کے بعد پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی بن گیا تھا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ

 مباحثے میں عوامی مسائل، معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، اور بین الاقوامی تعلقات جیسے اہم امور پر بحث ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ

امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں ٹاکرا ہوا جو 90 منٹ تک جاری رہا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ہونے والے اس مباحثے کا اہتمام ایک معروف نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے کیا ۔

اس مباحثے میں عوامی مسائل، معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، اور بین الاقوامی تعلقات جیسے اہم امور پر بحث ہوئی۔ 

کملا ہیرس نے اپنے ابتدائی بیان میں مڈل کلاس کی بہتری کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہمیشہ امریکی معیشت کی بہتری کے لئے منصوبے تیار کیے ہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ملک میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں عوامی صحت کی بدترین حالت اور اعلیٰ بے روزگاری شامل ہیں۔ 

ہیرس نے کہا کہ امریکی عوام ٹرمپ کے دور حکومت کی افراتفری کی واپسی نہیں چاہتے اور انہوں نے خاص طور پر اسقاط حمل کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات کو جھوٹا قرار دیا۔

کملاہیرس نے کہا کہ ایسےشخص کو صدربنانےکےمتحمل نہیں ہوسکتےجو ووٹرز کی رائے پر ڈاکاڈالنےکی کوشش کرے، ڈونلڈٹرمپ ماضی میں یہ کوشش کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور نائب صدر دنیابھرکےدورےکیے، میں نےجس عالمی رہنماسےبات کی اسےٹرمپ پر ہنستےہوئے پایا، میں نےکئی ملٹری لیڈرز سےبات کی جن کی اکثریت کےساتھ آپ نےکام کیا، وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ عزت کےقابل نہیں۔

 دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے زیر سایہ مڈل کلاس خوشحال تھی ،موجودہ حکومت کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کئے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔گزشتہ چندسال میں امریکیوں کو مہنگائی کاسامناکرناپڑا،میرےدورحکومت میں افراط زرنہیں تھا،ان کےدورمیں افراط زرسب سےزیادہ ہے۔

انہوں نے کملا ہیرس کے معاشی منصوبوں پر شدید تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوتے تو عالمی تنازعات جیسے حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پیدا ہونے کی نوبت ہی نہ آتی، روس، یوکرین جنگ روکنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کاخاتمہ امریکاکےبہترین مفادمیں ہے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll