جی این این سوشل

تجارت

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم گزشتہ ماہ کے دوران 2.5 ارب ڈالر رہا، سٹیٹ بینک

مالی سال 24ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم گزشتہ ماہ کے دوران 2.5 ارب ڈالر رہا، سٹیٹ بینک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مد میں گزشتہ ماہ کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔

سٹیٹ بینک سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اکتوبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 24ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی ۔

اکتوبر 2023ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 283.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا ،  احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔  

فیصلے کےمطابق نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے، لحاظہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، توشہ خانہ ٹو مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے۔   

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں، فریقین کے وکلاء کل 10 ستمبر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔   

عدالت نے  فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کیس  سپیشل جج سنٹرل امجد رانجھا کو منتقل  کردیا۔     

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے، نیب پراسیکیوٹر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جس میں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں، اس وقت جو قانون ہے اس کے تحت جرم بنتا ہی نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔

جس کے بعد نیب نے نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سماعت میں تین گھنٹے کا وقفہ کیا اور بعد ازاں نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت نے حکم دیا کہ نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالت ہی سنے گی، نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر کو متعلقہ عدالت کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا ہے، عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر ریڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند  کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر بتائے ریڈ زون سیل کرنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور مارگلہ روڈ پر میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگادی گئی ہیں۔

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll