جی این این سوشل

پاکستان

انسداددہشت گردی عدالت،4 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور

شیخ رشید کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انسداددہشت گردی عدالت،4 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید 4مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلیں۔ شیخ رشید کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید اور راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان نے تھانہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ٹیکسلا واہ کینٹ اور صدر کینٹ میں درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔

شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ دونوں کے نام ان گنت مقدمات میں شامل کئے گئے ہیں۔ ہر روز نئے مقدمے کی خبر ملتی ہے۔

جج ملک اعجاز آصف  نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں۔

عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت اٹھارہ نومبر تک منظور کرلی،تمام درخواستیں یکجا کردیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا گیا۔

پاکستان

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، اس انکشاف کے بعد نو مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہوگئی ہیں۔ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر سمجھ آتی ہے، اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی۔

نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہی دینے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل 2 رکنی حکومتی وفد منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے.

نائب امیر جماعت نے مزید کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں۔  وفاقی حکومت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرے، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ

جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کے جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کا سنگجانی جلسے میں شرکت کےلئے  قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ ہوچکے ہیں۔

قافلے سکیم تھری،دھمیال، صدر،کمرشل مارکیٹ، اڈیالہ روڈ سمیت مختلف مقامات سے روانہ ہونگے، انصاف لائزر فارم کا قافلہ کہچری چوک سے براستہ پشاور روڈ جلسہ گاہ روانہ ہو گا، قافلے ایکسپریس ہائی وے، آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائی وے اور پشاور روڈ سے روانہ ہوں گے ،قافلوں کی قیادت راجہ بشارت، شہریار، سمابیہ طاہر اور راشد حفیظ کریں گے ۔

جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا اور 120 فٹ چوڑا مرکزی سٹیج تیار کر دیا گیا ،مرکزی سٹیج سے اعلیٰ قیادت سمیت 15 رہنما جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کیلئےسنگجانی جانے والے مارگلہ ایونیو پر کنٹینرز لگا دئیے  گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند، ایک کلومیٹر تک زگ ذیگ فام میں کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے کے لیے صرف ایک یہی راستہ کھلا ہے۔    

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سےمیٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی، میٹرو بس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کی گئی ہے۔    

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

قیادت نے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے، جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll