Advertisement
پاکستان

پاکستان کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کل ہونے والی غیر معمولی اسلامی سربراہی کانفرنس کا خیرمقدم

ایک ماہ سے زائد عرصے سے غزہ کے عوام بدترین اجتماعی سزا کا شکار ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 10 2023، 8:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کل ہونے والی غیر معمولی اسلامی سربراہی کانفرنس کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کل ہفتہ کو ہونے والی غیر معمولی اسلامی سربراہی کانفرنس کا خیرمقدم کیا ہے۔ او آئی سی کا سربراہ اجلاس غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں طلب کیا گیا ہے جس سے شہری آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہے اور اس نے ایک بڑے انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے گھنائونے جرائم پر گہری تشویش ہے کیونکہ اسرائیلی افواج غزہ میں اپنی دہشت گردی اور بربریت کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے غزہ کے عوام بدترین اجتماعی سزا کا شکار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی افواج معصوم شہریوں کا اندھا دھند قتل عام کرتے ہوئے انہیں خوراک، پانی، رہائش اور طبی امداد سے جان بوجھ کر محروم کر کے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاسفورس بموں کا استعمال اور نیوکلیئر ہولوکاسٹ کی دھمکیاں زیر قبضہ لوگوں کے خلاف دی جا رہی ہیں جنہیں ان کی سرزمین سے زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • ایک دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement