جی این این سوشل

علاقائی

ملتان میں سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور کریک ڈاون جاری

شجاع آباد میں چار اورتحصیل صدر میں چھ بھٹوں کو پانی ڈال کر بند کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان میں سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور کریک ڈاون جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے جمعہ کے روززگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے دس سے زائد بھٹوں کو سربمہر کیا،

شجاع آباد میں چار اورتحصیل صدر میں چھ بھٹوں کو پانی ڈال کر بند کیا گیا، مقدمات درج کر کے بھٹہ مالکان اور لیبر کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ مذکورہ بھٹوں میں ریسکیو ٹیم کی مدد سے پانی ڈال کر مکمل طور پر جلائی کے عمل کو بند کیا گیا۔

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں کو چلانے پر موقع پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے سموگ کی حالیہ لہر میں بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔

علاقائی

جلسے جلوسوں سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عظمیٰ بخاری

آج خیبر پختونخوا کے لوگوں کو وہاں سے اٹھا کر یہاں لایا جائے گا، اللہ جانے آج کے جلسے میں شرکت کرنے کا کیا ریٹ ہو گا، وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسے جلوسوں سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں جلسے سے نہیں پی ٹی آئی والوں کی کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک تماشہ ہونے جا رہا ہے لیکن جلسے جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں  کو نئے پاکستان کے نام پر ٹیکہ لگا، آج خیبر پختونخوا کے لوگوں کو وہاں سے اٹھا کر یہاں لایا جائے گا، اللہ جانے آج کے جلسے میں شرکت کرنے کا کیا ریٹ ہو گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں جلسے سے نہیں پی ٹی آئی والوں کی کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک تماشہ ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ انہیں علی امین گنڈا پور جیسا وزیراعلیٰ ملا، اگر یہ تماشے اور ڈرامے کرنے ہیں تو کے پی میں ہی کر لو، تماشہ اسلام آباد میں لگانے کی کیا ضرورت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جلسہ جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، کے پی کے لوگوں کے مقدر میں شاید جلسہ جلوس لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سوئی ہوئی نہیں ہے جو بھی جلسہ کرنے آ رہے ہیں ان کو قانون کے مطابق آنا ہو گا۔ حالات خراب کرنے کے علاوہ آپ کو سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔

انہو ںنے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے حالات بہت زیادہ بہتر نہیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم ن واز نے ڈی جی خان کے دورے کے دوران نیوٹریشن پروگرام کا آغا کیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی سہولیا کے لئے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام بھی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے شہریوں کیلئے شروع کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لکی مروت میں پولیس افسر کے گھر پر حملہ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک بھائی خود بھی پولیس کانسٹیبل تھا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت میں پولیس افسر کے گھر پر حملہ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق

لکی مروت : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے گھر پر حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ لکی سٹی کی حدود اباخیل میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کے 2بھائیوں کو گولیاں لگیں۔ دونوں بھائیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی شدت کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک بھائی خود بھی پولیس کانسٹیبل تھا۔ ایس ایچ او شفقت اللہ خان اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے اور اس لیے وہ محفوظ رہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لکی مروت میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں نے امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

کراچی : آج پورے ملک میں یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے دوارکا آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش دے کر اپنی بہادری کا لوہا منوایا تھا۔ اس تاریخی کامیابی کی یاد میں آج ہم یوم بحریہ منا رہے ہیں۔

1965 کی جنگ میں جب بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک بحریہ نے بھی دشمن کا مقابلہ کیا۔ خاص طور پر دوارکا آپریشن، جو کہ کراچی سے تقریباً 350 کلومیٹر دور واقع تھا، پاک بحریہ کی شجاعت کا مظہر بنا۔ 

دوارکا میں بھارتی فوج کا ایک اہم ریڈار سٹیشن تھا جو بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کر رہا تھا۔ پاک بحریہ نے اس ریڈار سٹیشن کو تباہ کرنے کے لیے ایک بہادرانہ آپریشن انجام دیا۔ 

پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں نے بغیر کسی ریڈیو سگنل کے دشمن کی طرف پیش قدمی کی اور دوارکا کے ریڈار سٹیشن کو چند ہی منٹ میں تباہ کر دیا۔ اس آپریشن سے نہ صرف دشمن کو نقصان پہنچا بلکہ پاکستانی فضائیہ کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ 1965 کی جنگ سے لے کر آج تک پاک بحریہ نے ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

یوم بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے شہداء کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ پاک بحریہ ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بہادر سمندری محافظوں کی عظیم قربانیوں و بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اوروطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll