جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن لڑنا ہے تو گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے تمام اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو ہدایت جاری کر دیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن لڑنا ہے تو گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انتخابات میں حصہ لینا تو گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن نے تمام اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو ہدایات جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے شریک حیات، بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے بھی جمع کرائیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ31 دسمبر ہے، یکم جنوری تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کریں گے، 15 جنوری کو ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ معطل شدہ اراکین آئندہ اسمبلی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔اراکین صوبائی و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر ہے، ارکان اپنے شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں، واجبات کے گوشوارے جمع کرادیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یکم جنوری تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کئے جائیں گے، اور 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے والے رکن اسمبلی کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تجارت

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ہے، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران برطانوی نائب وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں جس میں پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا، اپنی برطانوی ہم منصب سے کہا کہ یہ پاکستانیوں کا اہم مسئلہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت کے وزیر نے پی آئی اے سے متعلق اتنہائی غیر زمہ دارانہ بیان دیا جس سے صورتحال خراب ہوئی، پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے۔

اسحاق  ڈار نے کہا کہ جب میں برطانیہ کے لیے سفر کررہا تھا توسفر کے  دوران ہی بھی بہت سے پاکستانی جہاز میں ساتھ بیٹھے تھے تو انہوں نے مجھ سے پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ، انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے جب کہ ہوابازی کے شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں، ہوابازی کے شعبے میں عالمی معایرات کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پورپ میں پروزوں کی بحالی کے لیے یورپی ممالک اور برطانیہ سے الگ الگ مذاکرات کررہے ہیں، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت  دے دی

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے موجودہ سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق  رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے سیکرٹری اطلاعات کیلیے شیخ وقاص اکرم کا نام سر فہرست ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں نے عدم اعتماد کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے ان کو سیکرٹری جنرل کیلیے نامزد کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

علاوہ ازیں، رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے گا جو حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجرا اور انتخابی معاملات دیکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی شوٹنگ کے دوران 2پسلیاں ٹوٹ گئیں

اس وقت بھی شدید درد میں ہوں لیکن اپنی فلم اور ریئلیٹی شو’بگ باس 18‘ کی شوٹنگ جاری رکھوں گا، سلمان خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی شوٹنگ کے دوران 2پسلیاں ٹوٹ گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے دوران وہ ایک حادثے کا شکار ہو گئے اور ان کی دو پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے فینز کو اس بات کی اطلاع خود دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت بھی شدید درد میں ہیں لیکن پھر بھی اپنی فلم اور ریئلیٹی شو’بگ باس 18‘ کی شوٹنگ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے ہی سلمان خان کی بگ باس 18 کی میزبانی نہ کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم ان افواہوں کو سلمان خان نے خود ہی ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل ہی بگ باس 18 کے پرومو کی شوٹنگ کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں سلمان خان کو شدید درد کے باوجود شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ ان کی ٹوٹی ہوئی پسلیوں کا خیال رکھیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پسلی کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں جس کے بعد اداکار نے ممبئی میں سکندر کی شوٹنگ بھی  دوبارہ شروع کردی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll