جی این این سوشل

پاکستان

انتخابی عمل کی ڈور میں کوئی جانبداری نہیں ہے، نگران وزیر اطلاعات

انتخابی عمل کو صاف ،شفاف یقینی بنانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، مرتضی سولنگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتخابی عمل کی ڈور میں کوئی جانبداری نہیں ہے، نگران وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ اب عام انتخابات کے حوالے سے کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے ، انتخابی عمل کو صاف ،شفاف یقینی بنانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہم اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ نبھا رہے ہیں ، میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ،صحافیوں کا کام خبر دینا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب جھکائو پیدا کرنا نہیں ہے ۔

 نیشنل پریس کلب ، یونیسکو اور آئی آر اے ڈی اے کے اشتراک سے صحافیوں کے خلاف تشدد ، انتخابات کی شفافیت ، عوامی قیادت کے کردار کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ صحافی جمہوریت ، آئین ، قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں ، انتخابی عمل کی ڈور میں کوئی جانبداری نہیں ہے ،اسی طرح نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ڈور میں کسی جماعت یا امیدوار کی طرف داری یا مخالفت نہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ انتخابی عمل کی ایماندارانہ رپورٹنگ کریں ، یہ نظر نہ آئے کہ ان کا جھکائو ایک جماعت یا امیدوار کی طرف ہے ۔ صحافیوں کا کام خبر دینا ہے ،یہ افسوسناک ہے کہ آپ خبر بن جائیں ، جان محمد مہر کے واقعہ پر بھی میری وزیراعلی سندھ سے بات ہوئی ہے ، ایسے واقعات ریاست یا حکومت کے لئے فخر کی بات نہیں ہوتی ۔

 

انہوں نے کہا کہ اب کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے ، ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، آئین اور قانون کے تحت ذمہ داری الیکشن کمیشن پوری کررہا ہے، حلقہ بندیوں کا مرحلہ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ، ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ آئندہ الیکشن سے متعلق حقائق لوگوں تک پہنچائیں اور لوگوں کے مسائل کو بھی اجاگر کریں ۔

 

 

پاکستان

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 0.9 ملین ایکڑ اراضی الاٹ کی جا چکی ہے جس میں پنجاب میں 811,619 ایکڑ، سندھ میں 52,713 ایکڑ، بلوچستان میں 47,606 اور خیبرپختونخوا میں 74,140 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ شروع ہو چکی ہے اور اب تک دو لاکھ ایکڑ اراضی کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں۔

گرین ایگری مال کسانوں کو کھاد، بیج اور دیگر زرعی مواد فراہم کرنے کا ایک ون اسٹاپ سینٹر ہے۔ اگلے دو سالوں میں ملک بھر میں ڈھائی سو مزید گرین ایگری مالز قائم کیے جائیں گے۔

گرین پاکستان واٹر مینجمنٹ زرعی پانی کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے قوانین متعارف کروا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی  نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا، انھوں نے پانچ ستمبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور ہونے پر کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا تھا، میں بانی چیئرمین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

کراچی : مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے کم ہو کر 224194 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 2497ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کم ہو کر 2850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کم ہو کر 2443.41 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll