جی این این سوشل

پاکستان

مکئی کی برداشت کے بعد پیداوار کے ذخیرہ کیلئے گوداموں کو کیڑے مکوڑوں سے اچھی طرح پاک وصاف کرنے کی ہدایت

دیواروں اور چھتوں میں موجود د دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بند کر دیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مکئی کی برداشت کے بعد پیداوار کے ذخیرہ کیلئے گوداموں کو کیڑے مکوڑوں سے اچھی طرح پاک وصاف کرنے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: زرعی ماہرین نے مکئی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مکئی کی برداشت کے بعد پیداوار کے ذخیرہ کیلئے گوداموں کو کیڑے مکوڑوں سے اچھی طرح پاک وصاف کرلیں تاکہ ذخیرہ شدہ جنس کو سونڈ والی سسری کے پروانے اور سنڈی سمیت دیگر کیڑوں سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے بتایاکہ یہ کیڑے مکئی کے دانوں کو اندر سے کھا کر کھوکھلا کردیتے ہیں اسی طرح آٹے کی سسری اورکھپرابھی مکئی کے دانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سنڈیاں دانوں میں سوراخ کر کے اندر داخل ہو جاتی ہیں اور کویا بننے تک دانوں میں ہی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گودام کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے انہیں صاف ستھرا رکھیں، فرش، دیواروں اور چھتوں میں موجود د دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بند کر دیں۔

انہوں نے کہاکہ گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ لئے ہوئے کیڑوں کے تدارک کیلئے گوداموں کو حسب ضرورت گرم کریں اور ایسے گودام جو بند کیے جا سکیں ان میں ایگٹاکسن کی دھونی بحساب 25 سے 30 گولیاں فی ہزار مکعب فٹ حجم کریں۔

انہوں نے کہاکہ اس عمل کے دوران پرانی بوریاں بھی اس گودام میں رکھ دیں تاکہ ان میں موجود کھپرے، سسری کے انڈے اور بچے وغیرہ مر جائیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ واننگ کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر گودام میں سپرے کیاجائے۔

پاکستان

اگر فوج غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہو چکی ہے تو یہ اچھی بات ہے، عمران خان

اگر یہ غیر سیاسی ہیں تو میجر، کرنل اور آئی ایس آئی کا جیل میں کیا کام ہے، بانی چیئرمین کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر درعمل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر فوج  غیر جانبدار اور غیر  سیاسی ہو چکی ہے تو یہ اچھی بات ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر فوج غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہو چکی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہیں۔ . وہ اب سے غیر سیاسی ہو گئے تو ملک کے لیے اچھا ہو گا۔ لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ پہلے سے ہی غیر سیاسی ہیں تو اس سے بڑی غلط بیانی کوئی نہیں ہو سکتی۔

عمران خان نے کہا کہ اگر یہ غیر سیاسی ہیں تو میجر، کرنل اور آئی ایس آئی کا جیل میں کیا کام ہے؟

انہوں نے ملک اور خدا کی خاطر غیر سیاسی ہونے کی درخواست کی۔ صرف الفاظ سے کوئی غیر سیاسی نہیں بن سکتا، عمل کرنا پڑتا ہے۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ 9 مئی کو پارٹی ختم کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں جنرل فیض کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو جنرل باجوہ کی اجازت سے ملنے آتے تھے اور انہیں رپورٹ کیا کرتے تھے۔ جنرل باجوہ کے بغیر فیض کا ٹرائل بدنیتی پر مبنی ہے، جنرل فیض جنرل باجوہ کے ماتحت تھے۔ قمر جاوید کو اس لیے باہر رکھا جا رہا ہے کہ انہوں نے حکومت بدلی، اگر ان پر مقدمہ چلایا گیا تو وہ تمام راز فاش کر دیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ٹیکس چوری کا اعتراف

ہنٹر بائیڈن نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 1.4 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے میں ناکامی سے متعلق 9 الزامات کا اعتراف کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر  کے بیٹے ہنٹر بائیڈن  کا ٹیکس چوری کا   اعتراف

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کے مقدمے میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

54 سالہ ہنٹر بائیڈن نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 1.4 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے میں ناکامی سے متعلق 9 الزامات کا اعتراف کیا۔

ہنٹر بائیڈن نے اعترافی جرم کی درخواست مقدمے کی سماعت سے چند گھنٹے پہلے عدالت میں جمع کرائی تھی، انہیں امید تھی کہ جرم قبول کرنے کے بعد عدالت ایسا معاہدہ کر سکتی ہے جس میں انہیں جیل نہ جانا پڑے۔اعترافی جرم کے بعد ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے خاندان کو مزید تکلیف، پرائیویسی پر مزید حملے اور غیر ضروری شرمندگی کا شکار نہیں کروں گا۔

صدر بائیڈن کے پاس اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اختیار ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرین جین پیئر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئروائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے74 رکنی چاق چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں61 مرداور13خواتین شامل ہیں۔

ایئروائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll