جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ سعودی عرب کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شہریوں کے بنیادی حقوق، انفراسٹرکچر کی تباہی اور بھاری جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزادی کے لئے فلسطین کے لئے پاکستان کے دیرینہ اصولی مؤقف کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا ذکر کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کویتی ولی عہد کو خصوصی سرمایہ کاری کونسل سے متعلق آگاہ کیا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے ولی عہد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، ولی عہد نے پیغام کویت کے متعلقہ حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

کویت کے ولی عہد نے کویت کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا۔

پاکستان

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے، مجھے سبق سکھانے کے لیے 7 ماہ سے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے،  یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟ میں واضح کردوں جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ظلم اور جبر ہمارے سامنے کھڑا ہے تو میں اس کے سامنے کھڑا ہوں، سمجھوتہ نہیں کروں گا، قوم سُن لے، میں اس کی خاطر جیل میں ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، تمام عمر جیل میں رہنے کےلئے تیار ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا جو آج ہو رہا ہے، بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا اس کا حل ڈنڈوں اور بندوقوں میں نہیں ہے حل یہ ہے کہ ان کے منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، اس کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں اوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہےوہ نیچے پہنچتی ہی نہیں، ملک بھر میں اصلی لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں کہتے تھے کہ ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تین ڈائیمینشنز ہوتی ہیں انٹیلی جنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن، آپ 2004ء سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا؟ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے بنگلہ دیش نے ہماری پھینٹی لگادی، ان کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے، اوپر بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کے اربوں ڈالر بیرون ممالک میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی8ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے کرک میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا، پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

کوئٹہ : بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی کے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان دونوں مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو چیچڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری میں متاثرہ شخص کو شدید بخار، سردرد، اور خون بہنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صحت کے حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll