تمام سکولزسربراہان کو بروقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایت


صوبہ پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے جس کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو بروقت شیڈول کے مطابق داخلے جمع کرانے کی ہدایات جاری کردی گئیں، پنجاب ایجو کیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے مطابق اس سلسلہ میں گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں آئندہ سال میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نئے شیڈول کو منظور کر لیا گیا ہے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز بیک وقت یکم مارچ 2024 سے ہو گا۔
میٹرک کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا وطالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر سے 12 دسمبر تک،ڈبل فیس کے ساتھ 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26 دسمبر سے 3 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں تاہم 3 جنوری کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جا ئے گا۔

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 15 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 8 گھنٹے قبل
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 15 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 10 گھنٹے قبل
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 14 گھنٹے قبل

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 14 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 15 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 11 گھنٹے قبل