لاہور : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے ہی انگلینڈ میں رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست دیدی ۔ اگر انہیں انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے ، تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔ انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ سابق فاسٹ باؤلر اظہر علی کی آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ میں متعدد میچ کھیلے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد عامر نے جب سے ریٹائرمنٹ لیا ہے ، فیملی کیساتھ انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے انٹرویو میں بھارتی کرکٹ کی تعریف کی۔
ایک انٹرویو میں عامر نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کو انتہائی کم تجربہ پر ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کرایا جارہا ہے۔ پاکستانی سلیکٹرز کو دوسری مضبوط ٹیموں سے کچھ سیکھنا چاہئے۔ بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو دیکھئے، وہ کس طرح کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں لارہے ہیں ۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ وہ اس لئے کیونکہ انہوں نے جونیئر اور گھریلو سطح پر کافی کرکٹ کھیلی ہے ۔ جب ان کا سلیکشن ہوتا ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں جو کچھ انہوں نے گھریلو کرکٹ سے سیکھا ہوتا ہے ان کا مظاہرہ وہ بین الاقوامی سطح پر کرتے ہیں ۔
عامر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت یہ ہورہا ہے کہ کھلاڑی سوچ رہے ہیں کہ وہ قومی کوچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے سیکھیں گے۔ آپ آئی پی ایل میں بھارتی بیٹسمین ایشان کشن، سوریا کمار یادو اور کرنال پانڈیا کو دیکھئے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بالکل تیار نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے جب ڈیبیو کیا تو لگا ہی نہیں انہیں ٹیم کو کوچ سے زیادہ مدد کی ضروت ہے ۔ انہوں نے کافی وقت تک گھریلو کرکت کھیلی ہے اور آئی پی ایل کے آنے سے انہیں کافی مدد ملی ہے ۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- an hour ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 hours ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago










.webp&w=3840&q=75)