جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسزمین چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

 

پاکستان

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

 سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے، ہدایات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بات کرنے سے روک دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو سرکاری معلومات کو کسی غیر مجاز شخص یا میڈیا کے ساتھ شیئر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی ایسی بات نہیں کر سکتے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو۔ سرکاری ملازمین کو حکومتی پالیسیوں اور ملک کی سالمیت کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر کرنے والے بیانات نہیں دے سکتے۔ سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر کسی بھی بحث میں غیر جانبدار رہتے ہوئے رائے دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں سرکاری ملازمین سے کہا گیا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے مسلسل نگرانی کرتے رہیں اور تمام وفاقی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکرٹریزہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں ہے بلکہ سرکاری رازوں کی افشاگری اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہونے والی شدید بارشوں نے معمول کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ڈی واسا نے کمشنر لاہور کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صورتحال 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 2 روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلیات، ملاکنڈ اور میر پور آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔

ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں2 بچے برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، بلوچستان میں مون سون بارشوں میں اموات کی تعداد34 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں میں2 خواتین اور19 بچے بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘، فریدون شہریار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت کے معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فریدون شہریار جو متعدد بالی ووڈ سپر اسٹارز کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا،’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

فریدون کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہانیہ عامر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر فریدون کے انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ دے دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی انسٹاگرام پروفائل پر موجود تصاویر پر بھی متعدد بھارتی مداحوں کے تبصرے پائے جاتے ہیں جو ہانیہ کے کام کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll