جی این این سوشل

صحت

کانگو وائرس کے خطرات کے پیش نظر سول اسپتال کوئٹہ میں وارڈ سروسز معطل

ہستپال انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ اور شعبہ حادثات کے علاوہ باقی وارڈ سروسز معطل کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کانگو وائرس کے خطرات کے پیش نظر سول اسپتال  کوئٹہ میں وارڈ سروسز معطل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کانگو کے خطرات کے پیش نظر سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی وارڈ اور شعبہ حادثات کے علاوہ باقی وارڈ سروسز معطل کر دی گئی۔

وارڈ سروسز ملتوی ہونے کی وجہ سے صوبے کے دوسرے اضلاع سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سمانا ہے، مریضوں سے جلد ازجلد حکام سے وارڈ سروسز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے جہاں دیگر شعبے متاثر ہیں وہیں صوبے کا واحد سرکاری ہسپتال جہاں صوبے کے تمام اضلاع سے مریضوں کا لایا جاتا ہے لیکن وائرس کی وجہ سے سول ہسپتال حکام نے ایمرجنسی وارڈ اور شعبہ حادثات کے علاوہ باقی تمام وارڈز کی سروسز کو غیر معینہ مدت کےلئے بند کر دیا ہے۔

ڈاکٹرز بھی کانگو وائرس کے خوف سے سروسز دینے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ڈاکٹرز کی طرف سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ جب تک متاثرہ شعبہ جات کو مکمل طور پر ڈس انفکٹ نہیں کیا جاتا وہ ہسپتال میں سروسز نہیں دے سکتے۔

ہسپتال کے او پی ڈی مریضوں کو شعبہ حادثات میں لایا جا رہا ہے۔ شعبہ حادثات کے ڈاکٹرز کی طرف سے بھی یہی موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں انہیں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

پاکستان

وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے

شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل   برسائے،ڈی پی او ٹک

گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں، ڈی پی او اٹک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گرفتار مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں ،مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل   برسائے،ڈی پی او ٹک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) اٹک  ڈآکٹر غیاث گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے مظاہرین عسکری ونگ کے کارندے ہیں،گرفتار 1150 مظاہرین میں سے 89 ایسے ہیں کہ جن کا پاکستان میں ریکارڈ  ہی نہیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر آنسو گیس کے شیل برسائے گئے۔

ڈی پی او اٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک میں ناکہ بندی پر مظاہرین کی جانب سے  فائرنگ کی گئی ، پولیس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر انہیں گرفتار کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اٹک میں مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں اور کئی افراد گرفتار کیے گئے، جو مظاہرین وہاں سے بھاگ رہے تھے پولیس نے انہیں بھی گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اہلکاروں پر تشدد کیا گیا اور ان کے سروں پر پتھر مارے گئے،پولیس کے 147 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے، گرفتار ہونے والے مظاہرین سے برازیل میڈ آنسو گیس شیل ملے ہیں جو پاکستان میں موجود نہیں ان شیل کی شدت پاکستانی شیل سے پانچ گنا زیادہ ہے

پریس کانفرنس میں ڈی پی او اٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سے پورا ملک ہیجان کی کیفیت میں رہا، پولیس نے 700 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے، 1150 میں سے 89 ایسے لوگ ہیں جن کا پاکستان میں ریکارڈ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے ایک شخص کے موبائل سے ویڈیو ملی، جس  میں ایک شخص پولیس کی وردی پکڑے کھڑا ہے، ویڈیو میں ریاستی ادارے کی تذلیل کی جارہی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج ہم کس گراوٹ کا شکار ہیں، پتلون کے ساتھ تصویر بناکرغازیوں اور شہداکی تذلیل کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کی گاڑیوں میں موجود کین میں کیمیکل موجود تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی : چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی  : چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔

علاوہ ازیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر بلال، اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی اور دیگر نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll