دنیا
حماس کی جنگ بندی کے معاہدے کے بدلے میں 70 یرغمالی رہا کرنے کی پیشکش
اسرائیل معاہدے کی قیمت چکانے سے بچنے کے لیے تاخیر کرتا رہا ہے
غزہ: حماس کے عسکری ونگ نے کہا ہے کہ وہ 5روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے بدلے میں70 یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے قطری ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ 70 کے قریب خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکمل جنگ بندی اور غزہ میں ہر جگہ پر امدادی سامان اور انسانی امداد پہنچانے کی اجازت کو بھی معاہدے کا حصہ ہونا چاہیے۔ ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل معاہدے کی قیمت چکانے سے بچنے کے لیے تاخیر کرتا رہا ہے۔
تجارت
پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز میں اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ
ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کا بھائو 278 روپے ہو گیا ہے۔
جرم
میانوالی:پولیس تھانے پرخارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4 خارجی ہلاک
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں
پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ چاچری پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد سے ملحقہ تھانہ چاپری پر 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے اچانک حملہ کیا گیا، تاہم پنجاب پولیس میانوالی نے حملہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان کے مطابق اس دوران خارجیوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے، تاہم، تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا،تاہم
ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ ناکام ہونے پر خوارجی دہشت گرد قریبی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ اس دوران دو پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دی۔
پاکستان
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،8 خوارجی ہلاک،کیپٹن سمیت دو جوان شہید
دو منختلف آپریشنز میں 9 خوارج زخمی اور 2 گرفتار ہوئے، آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے جبکہ نو خوارج زخمی ہوئے۔
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی گئی ، اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر میں ہونے والے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید ہوگئے جبکہ مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے، زخمی اور گرفتار تمام خوارج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹزئانگ آپریشن جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی
-
علاقائی 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
پاکستان 2 دن پہلے
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
-
علاقائی 2 دن پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم