جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ

یو این ہائی ریپریزنٹیٹو ایزومی ناکا مٹسوجاری تنازعہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تخفیف اسلحہ کے امور کے لئےاقوام متحدہ کے ہائی ریپریزنٹیٹو ایزومی ناکا مٹسو نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ قائم کرنے کے موضوع پر کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ وہ ایسے بوجھل دل، تکلیف، درد اور دکھ کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کے لئے آئی ہیں جو انہوں نے اپنے 30 سال سے زائد عرصے میں کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد، ہم غزہ میں اپنی آنکھوں کے سامنے انسانیت کے بحران کو دیکھ رہے ہیں۔جغرافیائی سیاسی اور سلامتی کی صورت حال ابتر ہو گئی ہے اور بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے جاری تنازعہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہو ں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کےاس واضح، غیر واضح موقف کا اعادہ کرتی ہیں کہ مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق بین الاقوامی انسانی قانون سے بالاتر نہیں ہے یہاں تک کہ جنگوں کے بھی اصول ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور زندگی بچانے والی امداد کو فوری اور اشد ضرورت والوں تک پہنچانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے والے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستی حل کے لیے امن کی راہ ہموار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی بھی خطرہ ناقابل قبول ہے اور جوہری ہتھیاروں اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے علاقے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے خطے میں جوہری اور دیگر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں، ہمارے خطے میں پائیدار امن کی کوئی امید نہیں ہو گی۔ چند روز قبل غزہ کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی اسرائیلی وزیر کی دھمکی بھی ناقابل قبول ہے۔

 

پاکستان

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں، ڈی گارڈین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی  پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارڈین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیئے۔ دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟

برطانوی اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو "غلامی کی زنجیریں توڑنے" پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی اخبار میں کہا گیا کہ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا، قبل ازیں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دی گارڈین اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجوایٹس کی توہین ہے، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے۔

برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

ڈی گارڈین کی رپورٹ نے مطابق کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی طالبان کے حمایتی ہیں۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا شخص کیسے یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات لڑ سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر خواتین سے متعلق متنازع بیانات بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہی ہوتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات نہیں کی، نہ ایسا ارادہ ہے، تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کے بارے میں بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چیمپئنز لیگ میں شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی سی بی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ کرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں،عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز لیگ سے نا صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی، چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے ، چیمپئنز لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔  


 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll