ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی شرح کے باعث پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ، ماہرین صحت
پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

.jpg&w=3840&q=75)
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان شوگر کے مریضوں کی بڑھتی شرح کے باعث دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، مصر اور کویت پاکستان کے بعد آتے ہیں۔ دنیا میں ہر پانچویں سیکنڈ میں ہونے والی ایک موت شوگر کے مریض کی ہوتی ہے،دنیا میں 67 لاکھ لوگ سالانہ شوگر کے باعث مر جاتے ہیں۔
پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ (33 ملین) سے تجاوز کر گئی ہے،پاکستان میں بالغ افراد میں ذیابیطس کی شرح 26.7 فیصد سے زائد ہے جبکہ نوجوانوں میں اتنے ہی لوگوں کے شوگر کے مریض بننے کے خطرات موجود ہیں کیونکہ گزشتہ برسوں میں ہمارے یہاں موٹاپا تیزی سے بڑھاہے ، غذا میں چکنائی کا زیادہ استعمال، ورزش سے جی چرانے کی عادت اور معاشی دباؤ نے پاکستان میں اس مرض کو بڑھا دیا ہے۔
پروفیسر سعید اے مہر نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ شوگر میں مبتلا افراد کو ڈاکٹر سے معائنے کے ساتھ ساتھ غذا میں بھی احتیاط برتنی چاہیئے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ شوگر کے مضر اثرات سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔ پروفیسر طارق فرمان نے کہا کہ دنیا میں 67 لاکھ افراد سالانہ ذیابیطس کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں، ہر پانچ سیکنڈ میں ایک شخص کی موت اسی مرض کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ بریگیڈیئر (ر) شعیب احمد نے کہا کہ شوگر کے مریض پر شوگر کے ساتھ ڈپریشن کا حملہ بھی ہوتا ہے اس لیے شوگر کے مریض کا نفسیاتی معائنہ بھی باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہر شخص کو 10 ہزار قدم چلنا چاہیئے۔ ہر وہ شخص اپنے حساب سے 10 ہزار قدم چلے گا تو صحت مند رہے گا،دوڑ کر چلنے والے دوڑ کر چلیں اور چہل قدمی کرنے والے آہستہ چل سکتے ہیں مگر تعداد پوری کریں۔ ڈاکٹر نثار سیال نے کہا کہ شوگر کے مریض کو اپنی آنکھوں کے پردے کا سال میں ایک مرتبہ معائنہ کرانا چاہیے کیونکہ اکثر مریض ہمارے پاس معائنے کے لیے آتے ہیں، ان میں جنہیں شوگر میں مبتلا ہوئے پانچ سال ہو جاتے ہیں تو ان کا پردہ ضرور متاثر ہوتا ہے۔ شوگر ،دل گردے اور دیگر اعضاء کے ساتھ ساتھ آنکھ کو بھی ضرور متاثر کرتی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 38 minutes ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 5 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 5 hours ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 4 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 7 hours ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 4 hours ago

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 34 minutes ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 12 minutes ago
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 25 minutes ago

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 5 hours ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- 3 hours ago