عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں جس میں ووٹرز کے تحفظ کو اولین فوقیت دی جائے، سکندر سلطان راجہ


چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات میں اس امر پر زور دیا ہے کہ صوبہ میں موجودہ سکیورٹی کی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں جس میں ووٹرز کے تحفظ کو اولین فوقیت دی جائے۔
نگران وزیرِ اعلی نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائےگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِ اعلی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ سکندرسلطان راجہ نے نگران وزیرِ اعلی ٰکو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن صوبے کا دورہ کرے گا جس میں تمام تیاریوں کو بغور دیکھا جائےگا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل





