Advertisement

امریکی ہیومن رائٹس ادارے کا فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی معاونت پر صدر جو بائیڈن کے خلاف مقدمہ دائر

امریکا اسرائیل کو ہتھیار، رقم اور سفارتی امداد کی فراہمی بند کرکے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیےتمام اقدامات کرے، استدعا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 15th 2023, 8:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی  ہیومن رائٹس ادارے  کا فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی معاونت پر صدر جو بائیڈن کے خلاف مقدمہ دائر

امریکا میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے سنٹر فار کانسٹیٹیوشنل رائٹس (سی سی آر)نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے کے حوالے سے صدر جوبائیڈن اور ان کے دو وزراء پر کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

سی سی آر کی شکایت میں کئی فلسطینی گروپوں اور افراد کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں قتل عام کررہا ہے ، شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا اور اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور نسل کشی کررہا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دائر مقدمہ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار، رقم اور سفارتی امداد کی فراہمی بند کرے اور صدر، وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیےتمام اقدامات کریں ۔ ان اقدامات میں اسرائیل پر غزہ پر بمباری بند کرنے، علاقے کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا شامل ہے۔

سی سی آر نے کہا کہ نسل کشی کے خلاف 1948 کا بین الاقوامی کنونشن امریکا اور دیگر ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قتل عام کو روکنے کے لیے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ استعمال کریں۔شکایت میں دلیل دی گئی کہ امریکا اسرائیل کا سب سے قریبی اتحادی ، مضبوط حامی اور فوجی امدار فراہم کرنے والا ملک ہے ۔

مزید کہا گیا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اسرائیل امریکا سے بیرونی امداد کا سب سے بڑا وصول کنندہ ہے اور اس ناطے سے امریکا کے پاس ایسے ذرائع موجود ہیں جو اسرائیل پر فلسطین میں جاری جنگ کو بند کرنے کے لئے دبائو ڈال سکتے ہیں۔ شکایت میں کہا گیاکہ اسرائیلی حکام اب غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔2004 میں امریکی سپریم کورٹ میں گوانتانامو بے جیل کیمپ میں امریکی فوج کے زیر حراست قیدیوں کے حقوق کو قائم کرنے کا ایک تاریخی مقدمہ جیتنے والے سی سی آر گروپ نے کہاکہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین میں اسرائیل حملوں سے 4,600 بچوں سمیت 11,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 15 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل اور حماس کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مقدمے میں اسرائیل کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی فہرست دی گئی ہے جو سی سی آر کے مطابق فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے مترادف ہے جس میں عام شہریوں کی اموات ، نظامی اجتماعی سزا اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محرومی شامل ہیں۔گروپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے کا حکم، اسرائیلی سیاسی اور فوجی رہنماؤں کی جانب سے جارحانہ بیانات ، نسل کشی کے مترادف ہیں ۔

سی سی آر کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کئی سینئر اسرائیلی افسران نےغزہ میں فلسطینیوں کی زندگی کو تباہ کرنے اور انسانوں کے ساتھ جانوروں جیساسلوک کرنے جیسے بیابات دیئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے حقیر آمیز بیان میں کہا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں غزہ میں نہ بجلی ہوگی اور نہ پانی، صرف تباہی ہوگی۔ سی سی آر نے انصاف کی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مناسب طریقے سے دستیاب تمام ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے نسل کشی کو روکیں۔مقدمے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت امریکا کا فرض ہے کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنے پاس موجود تمام اقدامات کرے۔

Advertisement
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل

  • 18 گھنٹے قبل
افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ  ہے،دی ڈپلومیٹ

افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ  ہے،دی ڈپلومیٹ

  • 20 گھنٹے قبل
شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے

  • 18 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم

خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم

  • 17 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

  • 21 گھنٹے قبل
سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

  • 19 گھنٹے قبل
ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

ملک میں معاشی استحکام آ چکا،  حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ 

  • 18 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان 

وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان 

  • 17 گھنٹے قبل
 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

 چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

  • 2 دن قبل
 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

 اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم

  • 2 دن قبل
امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں

  • 21 گھنٹے قبل
وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement