فلسطینی حکومت کا الشفاء اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ
تارکین وطن الشفاء ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینی وزارتِ خارجہ


فلسطینی وزارتِ خارجہ نے الشفاء اسپتال پر اسرائیلی افواج کی یلغار کے بعد شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارتِ امورِ خارجہ و تارکین وطن الشفاء ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کی مذمت کرتی ہے اور وہاں کے شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کرتی ہے۔
وزارت نے یہ بھی کہا، اسرائیلی حکومت احاطے کے اندر موجود طبی عملے اور ہزاروں مریضوں، زخمیوں اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں اور پناہ گزینوں سمیت بچوں کی حفاظت کی مکمل ذمہ داری رکھتی ہے۔
The Ministry pf Foreign Affairs and Expatriates holds the #Israeli government fully responsible for the safety of the #medical teams, thousands of patients, injured individuals, and #children, including premature infants and displaced civilians, present in the #hospital. MOFA… pic.twitter.com/LPRMDxZTvp
— State of Palestine - MFA ???? (@pmofa) November 15, 2023
بدھ کی علی الصبح یہ دعویٰ کرنے کے بعد کہ فلسطینی عسکریت پسند تحریک حماس کا ہسپتال کے احاطے کے نیچے ایک کمانڈ سینٹر ہے، اسرائیلی افواج نے کہا کہ وہ غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال میں آپریشن انجام دے رہے تھے۔
7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیلی سرحد کے پار دراندازی کر کے حملہ کیا تھا جس میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس کے بعد سے الشفاء ہسپتال غزہ پر اسرائیلی جنگ کا مرکز رہا ہے۔ دریں اثناء حماس کے زیرِ انتظام حکومت کے فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ انکلیو پر اسرائیلی حملوں میں 11,000 سےزائد افراد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے تقریباً 40 فیصد بچے ہیں۔
ہسپتال شہریوں کے لیے ایک پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور ایندھن، بجلی، پانی اور بنیادی طبی سامان کی قلت کے درمیان نازک مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
بیان میں فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور "ان خلاف ورزیوں اور جرائم کی توسیع قرار دیا ہے جو قابض فوج ہمارے لوگوں کے خلاف کر رہی ہے۔"

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago




