جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ میں الیکٹرانک آلات کے استعمال کا انکشاف

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی زیر نگرانی گریڈ 17 کے لئے ٹیسٹ میں امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ میں الیکٹرانک آلات کے استعمال کا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے بعد پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ انجینئر کی پوسٹ کے ٹیسٹ میں 18 امیدواروں پر الیکٹراانک آلات اور ماسٹر کارڈ کا استعمال ثابت ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی زیر نگرانی گریڈ 17 کے لئے ٹیسٹ میں امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔

پبلک سروس کمیشن کے نوٹس کے مطابق محکمہ آبپاشی، سی این ڈبلیو میں ملازمت کے لئے منعقدہ امتحان میں 18 امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ 

نقل کرنے والوں امیدواروں سے الیکٹرانک ڈوائسز، گائیڈ اور نقل کے دوسرے مواد برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد کی گئی ہے۔

کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے امیدواروں کے پرچے کینسل کردیے گئے ہیں اور انکوائری کے بعد 18 امیدواروں پر الزام ثانت ہونے پر 3 سال تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

علاقائی

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز کھولنے کے بعد ندی نالوں اور پلوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔

کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جو ان سے پہلے موجود سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر سے تقرہباً 60 فیصد زیادہ ہے، جن کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ موجودہ مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے۔

جمیل احمد کے مجموعی پیکج میں کئی مراعات بھی شامل ہیں جیسے کہ رینٹل الاؤنس، گھر کی مینٹیننس اور فرنشننگ، دو گاڑیاں جن میں سے ہر ایک کا 600 لیٹر پیٹرول مفت ہے، اور گھر کیلئے چار ملازمین رکھنے کی اجازت، جن میں سے ہر ایک کی تنخواہ 18 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

مرکزی بینک گورنر کے یوٹیلیٹی بلز، تفریح، اور موبائل فون کے اخراجات بھی ادا کرتا ہے۔ ان کی دیگر مراعات میں بچوں کے تعلیمی اخراجات کی 75 فیصد کوریج، مکمل میڈیکل کوریج، ایئر لائن ٹکٹ، کلب کی رکنیت اور سکیورٹی اخراجات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کا بیانیہ مسترد، یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی حقیقت نہیں بدل سکتے، دفتر خارجہ

پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری اور مکالمے کے لیے پرعزم ہے،لہٰذاکسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کا بیانیہ مسترد، یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی حقیقت  نہیں بدل سکتے، دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جو کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ہیں، کسی بھی صورت میں حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ 

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری اور مکالمے کے لیے پرعزم ہے،لہٰذاکسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 

ترجمان نے بھارت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو یکطرفہ طور پر حل نہیں کیا جا سکتا، اس تنازع کا حل جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ایسے دعوے نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ خطرناک حد تک فریب ہیں، جو زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں حقیقی امن اور استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تنازع جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعوے ترک کرے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل کے لیے بامعنی مذاکرات میں شامل ہو کر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے کوشش کرے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll