جی این این سوشل

دنیا

الشفاء ہسپتال کے حملے کےمکمل ذمہ دار امریکی صدر بائیڈن ہیں، حماس

وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کا موقف غلط ہے کہ مزاحمتی گروپ الشفا میڈیکل کمپلیکس کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، حماس رہنما

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الشفاء ہسپتال کے حملے کےمکمل ذمہ دار امریکی صدر بائیڈن ہیں، حماس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے بدھ کو غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء پر حملے کے لیے اسرائیل اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی بیان نے مؤثر طریقے سے اسرائیل کو ہسپتال پر دھاوا بولنے کی اجازت دی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کا موقف غلط ہے کہ مزاحمتی گروپ الشفا میڈیکل کمپلیکس کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور یہ موقف قابض فورسز کو شہریوں کے خلاف مزید حملوں کو تقویت دے رہا ہے۔ اسرائیل کا یہ دعویٰ کہ حماس ہسپتالوں کا استعمال کر رہا ہے کو متعدد انسانی حقوق کے وکلا نے ٹھکرایا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف مبینہ کارروائی کر رہی ہے

علاقائی

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب

درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب 

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے کیس کے حوالے سے سماعت کی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نےتمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےآئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یو کے کیلئے جانا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر نے دو مہینوں میں 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لئے

دو ماہ کے ہدف 1554 ارب روپے کے مقابلے میں 1456 ارب روپے کے خالص محصولات جمع کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر  نے دو مہینوں میں  1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے دو مہینوں (جولائی اور اگست) میں مجموعی طور پر 1588 ارب روپے کے محصولات جمع کر لئے ہیں۔

دو ماہ کے ہدف 1554 ارب روپے کے مقابلے میں 1456 ارب روپے کے خالص محصولات جمع کئے گئے جبکہ لیکوڈیٹی کے مسائل کے حل کیلئے برآمد کنندگان کو 132 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 593 ارب روپے جمع کئے جبکہ جولائی-اگست 2023 میں اسی مد میں 437 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔ اس طرح اس مد میں 36 فیصد زیادہ محصولات جمع کئے گئے۔ سیلز ٹیکس کی مد میں 314 ارب روپے جمع کئے گئے جو سال بہ سال کی بنیاد پر 40 فیصد کا صحت مندانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 86 ارب جمع کئے گئے جو سال بہ سال کی بنیاد پر 13 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اس کے نتیجہ میں ڈومیسٹک ٹیکسوں کی وصولی میں مجموعی طور پر 35 فیصد کا اضافہ حاصل کیا گیا ہے۔

تاہم درآمدات میں مسلسل کمپریشن کی وجہ سے اس شرح نمو کو برقرار نہیں رکھا جا سکا ہے۔ امریکی ڈالر کے اعتبار سے اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں درآمدات میں 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح سے اگست 2024 کے دوران درآمدت میں اگست 2023 کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے حساب سے7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید برآں ہائی ڈیوٹی اشیاء جیسے گاڑیاں، گھریلو آلات کے ساتھ ساتھ متفرق اشیاء مثلاً گارمنٹس، فیبرکس، جوتے وغیرہ کی درآمدات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ اس رجحان نے کسٹمز ڈیوٹیز اور درآمدات کی سطح پر وصول کئے جانے والے دیگر ٹیکسوں کو متاثر کیا ہے۔ کسٹمز ڈیوٹیز میں 4 فیصد کے اضافہ کے باوجود ایف بی آر کی خالص وصولیوں میں پچھلے سال کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات جمع کرنے کے اہداف پورے کرنے کے روشن امکانات ہیں کیونکہ ستمبر میں کم پالیسی ریٹ اور حالیہ مہینوں میں حکومتی سطح پر دیگر اقدامات کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں اور درآمدات میں اضافہ کی توقع کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ کی نگرانی میں ہونے والی ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کی وجہ سے بھی شرح نمو میں اضافہ ہونے کا واضح امکان ہے۔

ان اصلاحات میں سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ مانیٹرنگ، آٹو میٹڈ پروڈکشن مانیٹرنگ، پی او ایس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی بنیا د پر ڈیٹا انٹگریشن، امپورٹ اسکیننگ اور ایف بی آر کی افرادی قوت کی ساکھ پر کڑی نظر رکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ایف بی آر کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے اور اسے ترقی دینے کے لئے اپنے بزنس پراسسز کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

میانوالی: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی:  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

میانوالی: میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 2پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مفرور دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں یہ پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا نواں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll