الشفاء ہسپتال میں ہتھیاروں کی موجودگی اسرائیل کا جھوٹ اور سستا پروپیگنڈہ ہے ، حماس
فلسطینی وزارت صحت کی الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ہتھیار ملنے کے دعوے کی سختی سے تردید
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ہتھیاروں کی تلاش کے دوران اسلحہ ملنے کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔
فلسطینی وزیر صحت می الکیلہ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو الشفاء ہسپتال میں کچھ نہیں ملا۔ ہسپتال سے اسلحہ اور گولہ بارود ملنے کا اسرائیلی دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔ الشفاء کمپلیکس اور غزہ میں دوسرے مراکز صحت کی صورتحال تباہ کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کمپلیکس کے تمام حصوں پر دھاوا بول رہی ہے جس سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔اسرائیلی فورسز ہسپتال سے باہر نکلنے والے ہر شخص کو گولی مار دیتی ہیں۔اسرائیلی فوج ہسپتال میں موجود بیماروں، زخمیوں اور طبی عملے کی حفاظت کی مکمل ذمہ دار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کو حقیقی قبرستان میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب حماس نے الشفاء ہسپتال میں ہتھیاروں کی موجودگی کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور سستا پروپیگنڈہ قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کے لیے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرکے اپنے جرائم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
قابض دشمن جگہ جگہ ہتھیار رکھ رہا ہے۔ پھر ان ہتھیاروں کو مزاحمتی فورسز کے کھاتے میں ڈال کر ایک کمزور افسانہ تراش رہا ہے مگر دشمن اب کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ حماس نے ایک بار پھر غزہ کے ہسپتالوں کے لیے اپنے انکوائری مشن بھیجنے اور اسلحے کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح ہسپتال پر دھاوا بول دیا، جس میں تقریباً 2,300 لوگ اب بھی اندر ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہسپتال کے اندر مریض اور بے گھر افراد بھی موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج شام کے وقت واپس چلی گئی اور ٹینکوں کو ہسپتال سے پیچھجے ہٹا دیا گیا۔
اسرائیلی فورسزنے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں الشفاء ہسپتال کے اندر چھاپے کے دوران حماس سے تعلق رکھنے والے ہتھیار اور انفراسٹرکچر ملے ہیں۔
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 6 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- ایک گھنٹہ قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 6 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 2 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 5 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 4 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل