جی این این سوشل

تفریح

نانا پاٹیکر نے اپنے مداح کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

مداح جاری شوٹ کے دوران اس کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نانا پاٹیکر نے اپنے مداح کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نانا پاٹیکر نے اپنے مداح کو تھپڑ مارنے کی وضاحت کرتے ہوئے معافی مانگی، کہتے ہیں 'میں ایسا نہیں کرتا..'

نانا پاٹیکر اس وقت سے سرخیوں میں ہیں جب سے ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر منظر عام پر آئی، مداح کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے جو جاری شوٹ کے دوران اس کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا۔

بلاشبہ، جلد ہی، netizens نے اداکار کو 'بدتمیز' اور بہت کچھ کہہ کر تنقید شروع کردی۔ اس کے بعد فلم ’جرنی‘ کے ہدایت کار نانا جس کی شوٹنگ کر رہے تھے، انیل شرما نے یہ بھی بتایا کہ اداکار کی جانب سے ان کے مداح کو تھپڑ مارنے کا کوئی واقعہ وہاں نہیں ہوا۔ اس کے بجائے، یہ شوٹنگ کا حصہ تھا.

آخر کار نانا نے وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

جرم

طالبا ت کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی  طالبہ سے کوئی ذاتی رنجش ثابت نہیں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبا ت کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور : لاہور کے علاقے سندر میں طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

سندر سے مری کی جانب جانے والی گاڑی پر ملزمان نے فا ئرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہو گئ تھی جبکہ باقی زخمی ہو گئیں تھیں زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال پہنچایا گیا تھا ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی  طالبہ سے کوئی ذاتی رنجش ثابت نہیں ہوئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

ملزمان نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کرایہ پر حاصل کی ہوئی تھی ، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پتو کی سے ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس کے چیئرمین منتخب

پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس  کے چیئرمین منتخب

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو )کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی سالانہ کانفرس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوئی جس نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی فریقین کی کانفرس نے چیئر منتخب کرلیا۔

پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

ہر سال چیئر دنیا کے ایک علاقے سے انتخاب کی جاتی ہے۔ اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کونامزد کیا تھا جس کو کانفرس نے منتخب کیا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندازی کی روک تھام کے کنونشن(سی ڈبلیو سی) کی193ریاستوں نے توثیق کی ہے۔

یہ کنونشن بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہرقسم کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے(سی ڈبلیو سی) کی1997 میں توثیق کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر  میں مزید کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی  آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll